کینسر

397

مختصرجائزہ

جسم کے کسی بھی ٹشوز میں غیرمعمولی خلیات بننے اوربے قابو طورپرتقسیم ہونے سے یہ مرض لاحق ہوتاہے۔ان ابنارمل خلیات میں معمول کے صحت مند خلیات میں داخل ہونے اورانھیں تباہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔کینسرجسم میں کہیں بھی کسی بھی عضو میں پھیل سکتاہے۔اس میں خون اورلمف کے ذریعے دیگربافتوںکوپھیلانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

وجوہات

تمام کینسرکی وجہ ایک ہی ہوتی ہے۔اس کاآغاز جسم میں ڈی این اے کی تباہی یااس کی تبدیلی کے ساتھ ہوتاہے۔ڈی این اے ہی خلیات کوبڑھنے اورتقسیم کرنے کی ہدایت کرتاہے۔جینیاتی تبدیلیوںکی کئی وجوہات ہوتی ہیںجن میں سے کچھ یہ ہیں:
٭تمباکونوشی
٭تابکاری
٭وائرس
٭کینسرکاسبب بننے والے کیمیکل(سرطان پیداکرنے والامادہ)
٭موٹاپا
٭ہارمونز
٭دائمی سوزش
٭ورزش کی کمی

علامات

کینسرکی علامات کاانحصارکینسرسے متاثرہ عضوپرمنحصرہوتاہے۔کینسرکی عام علامات جوزیادہ ترکینسرسے منسلک ہیں وہ یہ ہیں:
٭تھکاوٹ
٭گلٹی جسے جلد کے اندرمحسوس کیاجاسکے
٭وزن میں تبدیلی(غیرارادی طورپرکمی یااضافہ)
٭جلد کی تبدیلی(پیلاہٹ،سرخی،ایسے زخم جوٹھیک نہ ہوں،جلد پرموجود تل میں تبدیلی)
٭باؤل موومنٹ اورمثانہ کی عادات میں تبدیلی
٭مسلسل کھانسی اورسانس لینے میں دشواری
٭نگلنے میں دشواری

٭گلے یاآواز کابیٹھنا
٭مسلسل بدہضمی اورکھانے کے بعد بے آرامی کی کیفیت
٭مسلسل غیرمعمولی جوڑوں اورپٹھوں کادرد
٭مسلسل بخاراوررات کوپسینہ آنا
٭بلیڈنگ ،زخم یانیل پڑنا

تشخیص وعلاج

کینسرکی تشخیص کیلئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭ٹشوبائیوپسی
٭خون ٹیسٹ
٭پیشاب ٹیسٹ
٭سی ٹی اسکین
٭ایم آرآئی
٭پی ای ٹی اسکین
٭ایکسرے
٭الٹراساؤنڈ
کینسرکاعلاج مندرجہ ذیل طریقوں سے کیاجاتاہے:
٭کینسرسے متاثرہ ٹشوکی سرجری
٭کیموتھراپی
٭ریڈیوتھراپی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...