پروسٹیٹ کینسر

608

مختصرجائزہ

پروسٹیٹ کینسردراصل پروسٹیٹ گلینڈ کاکینسرہے۔یہ مردوں میں ایک چھوٹاساگلینڈ ہوتاہے جوان کے تولیدی نظام کاحصہ ہے۔اس کابنیادی کام سیال کی پیداوارہے جومنی (مادہ منویہ )کوفروغ اورمقوی بناتاہے۔یہ مردوں میں پائے جانے والے کینسرکی اقسام میں سے ایک عام قسم ہے۔

وجوہات

پروسٹیٹ کینسرکاصحیح سبب غیرواضح ہے لیکن یہ زیادہ ترڈی این اے کے خلیات میں غیرمعمولی تبدیلی کی وجہ سے ہوتاہے۔اس کی وجہ سے اطراف کے نارمل خلیات کے مقابلے میں تبدیل ہونے والے خلیات کی تعداد میںتیزی سے اضافہ ہونے لگتاہے۔ اس وجہ سے وہ بڑے پیمانے پرپھیل جاتے ہیں۔ان میں سے کچھ غیرمعمولی خلیات اپنی جگہ سے ہٹ کرخون کے ذریعے دیگراعضاء تک پہنچ جاتے ہیں اوروہاں اپنی مضبوط جگہ بنالیتے ہیں اورپھربڑے پیمانے پروہاں جمع ہونے لگتے ہیں۔

علامات

ابتدائی مرحلے میں پروسٹیٹ کینسرکی واضح علامات ظاہرنہیں ہوتیں۔جیسے جیسے بیماری پھیلتی ہے تومندرجہ ذیل علامات ظاہرہوسکتی ہیں:
٭پیشا ب میں دشواری
٭منی میں خون آنا
٭پیشاب میں دباؤ نہ ہونا
٭پلوک اعضاء میں بے چینی
٭نامردی

تشخیص وعلاج

پروسٹیٹ کینسرکی اسکرین اورتشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔اس سے کینسرکے مرحلے کاتعین کیاجاتاہے:
٭ڈیجیٹل ریکٹل ایگزام(ڈی آرای)
٭پروسٹیٹ اسپیسیفک اینٹیجن (پی ایس اے )ٹیسٹ
٭الٹراساؤنڈ
٭پروسٹیٹ ٹشو بائیوپسی
٭ایم آرآئی فیوژن
٭بون اسکین٭سی ٹی اسکین
٭پی ای ٹی اسکین
علاج کینسرکے مرحلے پرمنحصرہوتاہے۔کینسرکاعلاج اوراسے منظم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاسکتے ہیں:
٭پروسٹیٹ گلینڈ کاسرجیکل ریموول
٭کیموتھراپی
٭ریڈیوتھراپی
٭کرایوتھراپی
٭ہارمون تھراپی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...