یوٹیرن فبروڈ

1,154

مختصرجائزہ

یہ عورتوں کی بچہ دانی کے اندر یا اوپر پیدا ہونے والی غیرمعمولی گلٹیاں Uterine Fibroids ہوتی ہیں۔ یہ تولیدی عمرکی خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ یہ گلٹیاں یاٹیومرعام طورسے بے ضررہوتے ہیں اوران میں کینسرکی علامات نہیں ہوتیں۔ یہ مختلف سائز میں پائی جاتی ہیں اورایک یا ایک سے زائد ہوسکتی ہیں۔اکثرخواتین کی بچہ دانی میں گلٹیاں ہوجاتی ہیں لیکن ان کی تشخیص نہیں ہوپاتی کیونکہ اکثر ان کی کوئی علامات ظاہرنہیں ہوتیں۔

وجوہات

ا سکی مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں:
٭فائبورائڈکے خلیوں میںجین کی جینیاتی تبدیلیاں
٭ہارمون ایسٹروجن اورپروگیسٹرون ہرماہواری کے ساتھ رحم کی اندرونی جھلی کوبڑھاتے رہتے ہیں اورفائبورائڈز کی افزائش کاسبب بن سکتے ہیں۔
٭دیگرعوامل جیسے انسولین اورعواملِ بالیدگی

علامات

اکثرخواتین میں اس کی علامات ظاہرنہیں ہوتیں۔ اس کی علامات گلٹی کی جگہ ،سائزاورتعدادپرمنحصرہوتی ہیں۔ بچہ دانی میں گلٹیوں کی سب سے عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭حیض کے دوران بہت زیادہ بلیڈنگ ہونا
٭حیض سات دن سے زائد عرصے تک جاری رہنا
٭پیڑوں میں دردیا پریشر
٭باربارپیشاب آنا
٭مثانہ خالی ہونے میں دشواری
٭قبض
٭کمریاپیروں میں درد

تشخیص وعلاج

تشخیص اورتشخیص کی تصدیق کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭الٹراساؤنڈ
٭بلڈ ٹیسٹ(کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ)


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...