گاؤٹ

443

مختصرجائزہ

گاؤٹ چھوٹے جوڑوں کے درد کی ایک شکل ہے۔جس میں پیرکے انگوٹھے کے جوڑ میں اچانک شدید درد،سوجن اورسرخی آجاتی ہے۔یہ علاما ت عام طورسے مختلف اوقات میں آتی اورجاتی رہتی ہیں۔لیکن مریض کے لئے نہایت درد اورتکلیف کاباعث بنتی ہیں۔

وجوہات

یہ ایک ایسی جوڑوں کی بیماری ہے جس میںگردوں کی طرف سے تبدیل شدہ یورک ایسڈ وافرمقدارمیں خون میں شامل ہوجاتاہے۔یورک ایسڈ کی اضافی پیداوارکے سبب جسم میں یورک ایسڈ کی مقدارمیں اضافہ ہوجاتاہے۔جوڑوں کے اطراف یورک ایسڈکرسٹل جمع ہونے کے سبب گاؤٹ کے حملے کے وقت درداورسوزش میں شدت آجاتی ہے۔
گاؤٹ کے خطرناک عوامل مندرجہ ذیل ہیں:
٭گوشت،سی فوڈ،شراب اورفروٹ شوگر(فریکٹوز)کازیادہ استعمال
٭موٹاپا
٭بڑھاپا
٭مردانہ جنس
٭حالیہ سرجری یاصدمہ
٭میڈیکل کنڈیشن(ہائی بلڈ پریشر،دل اورگردے کے امراض اورذیابیطس وغیرہ)
٭ادویات(تھائی زائڈ ڈائیوریٹکس،اسپرین،اینٹی ریجیکشن ادویات)
٭فیملی ہسٹری

علامات

گاؤٹ کی علامات اچانک خصوصاً رات کے وقت ظاہرہوتی ہیں جیسے:
٭شدید جوڑوں کادرد
٭درد کے بعد دیرپاتکلیف
٭متاثرہ جوڑ میں سرخی
٭متاثر ہ جوڑ میں سوجن
٭متاثرہ جوڑ کی محدود تحریک
٭مسلسل گاؤٹ کے حملوں کے سبب چھوٹی چھوٹی گانٹھیں بننا
٭گردے میں پتھری گاؤٹ کی سنگین پیچیدگیوں میں شامل ہے

تشخیص وعلاج

مریض کی ہسٹری اورمتاثرہ جوڑوں کی جانچ،خون کی سطح میں یورک ایسڈ کی مقداراورجوڑوں میں جمع شدہ سیال کاتجزیہ گاؤٹ کی تشخیص کے لئے کیاجاسکتاہے۔دیگرٹیسٹ جوگاؤٹ کی تشخیص کیلئے کروائے جاتے ہیں وہ یہ ہیں:
٭ایکسرے امیجنگ
٭الٹراساؤنڈ
٭سی ٹی اسکین
گاؤٹ کے مزید حملوں کوروکنے کے لئے طرززندگی اورغذامیں تبدیلی کامشورہ دیاجاتاہے۔پانی کی اضافی مقدار،وزن میں کمی اوریورک ایسڈ سے بھرپورکھانے اورمشروبات سے پرہیز کرنے سے صحت کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔
مزید حملوںکوروکنے اوران کی شدت میں کمی کیلئے مندرجہ ذیل ادویات دی جاتی ہیں:
٭این ایس اے آئی ڈی
٭کولچائن
٭کارٹیکواسٹیرائڈ
یہ ادویات یورک ایسڈ کی اضافی پیداوارروکتی ہیں۔انھیں یورک ایسڈ کوکم کرنے اور مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...