تھائیڈرو گرینڈ کی خرابی

672

مختصرجائزہ

تھائی رائڈ گردن میں واقع ایک چھوٹاساگلینڈ ہوتاہے۔یہ اہم ہارمون پیداکرتاہے۔جوجسم کے میٹابولزم کی بحالی کیلئے بہت ضروری ہے۔تھائی رائڈ گلینڈ کی طرف سے دواہم تھائی رائڈ ہارمون T3اورT4تیارہوتے ہیں۔ان ہارمون کی سطح میں رکاوٹ کی وجہ سے زیادہ ترتھائی رائڈ گلینڈ کے امراض ہوتے ہیں۔کچھ اہم تھائی رائڈ گلینڈ کے امراض مندرجہ ذیل ہیں:
٭گریوزڈیزیز
٭ہاشی موٹوزتھائی رائڈائیٹس
٭ڈی کیورونس تھائی رائڈائیٹس
٭غدہ درقیہ کابڑھ جانا
٭تھائی رائڈ کینسر

وجوہات

اس کی وجوہات کاانحصاربیماری کی نوعیت پرہوتاہے چند وجوہات درج ذیل ہیں:
٭آٹوامیون کے سبب تھائی رائڈ کی تباہی
٭ اندرونی اینٹی باڈیز کی طرف سے ٹی ایس ایچ ریسیپٹرکامحر ک ہونا
٭غذامیں آیوڈین کی کمی
٭پیدائشی طورپر تھائی رائڈ گلینڈ کانہ ہونا
٭تھائی رائڈ گلینڈ کابڑھ جانا

علامات

تھائی رائڈ کی بیماری کی علامات کاانحصارمریض میں ہائپوتھائی رائڈزم یاہائپرتھائی رائڈزم کی حالت پرہوتا ہے ۔ہاشی موٹوزتھائی رائڈائیٹس اورڈی کیورونس تھائی رائڈائیٹس ہائپوتھائی رائڈزم بناتی ہیں۔غدہ درقیہ کابڑھ جانااو رگریوزڈیزیز ہائپرتھائی رائڈزم کاسبب بنتے ہیں:
ہائپوتھائی رائڈزم کی علامات
٭دل کی دھڑکن کاسست ہونا
٭بھوک کی کمی
٭وزن میں اضافہ٭ٹھنڈ برداشت نہ ہونا
٭قبض
٭قلت حیض
٭پسینہ کی کمی
٭پٹھوں میںدرد
ہائپرتھائی رائڈزم کی علامات
٭دل کی دھڑکن تیزہونا
٭بھوک میں اضافہ
٭وزن میں کمی
٭ڈائیریا
٭کثرت حیض
٭پسینہ میں اضافہ
٭د ل کی دھڑکن میں بے قاعدگی
٭لرزہ
٭بے چینی
٭بے خوابی
٭آنکھوں میں ابھارآنا

تشخیص وعلاج

تھائی رائڈ گلینڈ کے امراض کی تشخیص تھائی رائڈ گلینڈ کی طبی جانچ اورمعائنہ کے بعد کی جاتی ہے۔مندرجہ ذیل ٹیسٹ کی مددسے اس کی تصدیق کی جاتی ہے:
٭تھائی رائڈ فنکشن ٹیسٹ(ٹی ایس ایچ،ٹی تھری،ٹی فور)
٭تھائی رائڈ گلینڈ کی فائن نیڈل بائیوپسی
علاج کامقصدہائپویاہائپرتھائی رائڈزم کوٹھیک کرناہے:
ہائپرتھائی رائڈزم کاعلاج
٭تھائی رائڈ گلینڈکوسرجری کی مدد سے ریمووکرنا٭ریڈیوایکٹوآیوڈین ایبلیشن تھراپی
ہائپوتھائی رائڈزم کاعلاج
٭تھائی رائڈ ہارمون سپلیمنٹ– لیووتھائی راکسین


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...