تمباکونوشی

506

مختصرجائزہ

تمباکونوشی ایک بہت ہی خطرناک عمل ہے کیونکہ اس میں موجود کیمیکل اورزہریلے مادے ہمارے پھیپھڑوں کے لئے شدید نقصان دہ ہیں۔ یہ پھیپھڑوں کے کینسرسے ہونے والی موت کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ جسم کے دیگرنظاموں میں بیماریاں پیداکرنے کا اہم عنصررہا ہے جیسے اچانک دماغ کی رگ پھٹ جانا(فالج کاحملہ)، دل اورخون کی وریدوں سے متعلق بیماریاں وغیرہ۔

وجوہات

لوگوں میں تمبا کونوشی شروع کرنے کی کئی وجوہات موجود ہیں لیکن اس سے ہونے والے خطرات کئی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ لہٰذا تمبا کونوشی کرنے کامشورہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔
٭ہم رتبہ یاہمسرکا دباؤ
٭باؤل موومنٹ کے لئے
٭بہترتوجہ مرکوزکرنے کے لئے
٭پرسکون محسوس کرنے کے لئے
٭کشیدگی سے نمٹنے کے لئے

علامات

تمباکونوشی سے منسلک علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭دائمی بلغمی کھانسی
٭انگلیوں اورہونٹوں پرٹارکے نشان
٭منہ کی خراب صحت
٭سینے میں درد
٭سگریٹ کے دھوئیں کی بوآنا

تشخیص وعلاج

بدقسمتی سے زیادہ ترلوگ بیمارہونے کے بعد تمباکونوشی کے منفی اثرات کوسمجھتے ہیں۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ تمباکونوشی چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تمباکونوشی ترک کرنااتناآسان کام نہیں ہے۔اس میں بہت طاقت اورحوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ابتدائی طورپرجب کوئی شخص اسے چھوڑتاہے توردعمل کے طورپر اس کی علامات ظاہرہوتی ہیں جومریض کے لئے بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں جیسے وزن میں اضافہ، بے چینی، چڑچڑاپن وغیرہ۔ تمباکونوشی کواگرآپ ایک دن کے لئے مکمل طورپرترک کرسکتے ہیں تواسے دوبارہ شروع نہ کریں یاآپ آہستہ آہستہ ہردن سگریٹ کی مقدارکوکم کرکے چھوڑسکتے ہیں جب تک یہ صفرپرنہ آجائے۔
ایسی چیزیں جیسے ٹرانسڈرمل نکوٹین پیچز،الیکٹرانک سگریٹ اورنکوٹین گم دستیاب ہیںجن کی مدد سے تمباکونوشی ترک کرنا تھوڑاآسان ہوسکتا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...