اوسٹیوآرتھرائٹس

531

مختصرجائزہ

اوسٹیوآرتھرائٹس Osteoarthritis ایک ایسی حالت ہے جوجسم کے بڑے جوڑوں پراثرانداز ہوتی ہے۔جوڑجسم کاحصہ ہے جودوہڈیوں کوآپس میں جوڑتاہے اورانھیں نقل وحرکت کی اجازت دیتاہے جیسے کہنی،کولہے،کندھے اورگھٹنے۔

وجوہات

اوسٹیوآرتھرائٹس اس وجہ سے ہوتاہے کیونکہ ہڈیوں کے اختتام پرموجودکارٹیلیج ٹشوزکی نرم پرت انحطاط کاشکارہونے لگتی ہے۔جب حفاظتی کارٹیلیج متاثرہونے لگتی ہے توہڈیاں ہرحرکت پرآپس میں رگڑکھانے لگتی ہیں۔اس رگڑکی وجہ سے جوڑوں میں دردہوتاہے۔

علامات

اوسٹیوآرتھرائٹس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭حرکت کرنے میں درد کی شکایت
٭جوڑوں میں درداورسوجن
٭جوڑوں میں سختی
٭حرکت کرنے پرجوڑوں سے آواز آنا
٭متاثرہ جوڑ پرہڈی کااضافی ٹکڑاجسے بون اسپرس کہاجاتاہے۔
٭متاثرہ جوڑکی حرکت محدود ہونا

تشخیص وعلاج

تفصیلی ہسٹری اورطبی معائنہ کے بعد مندرجہ ذیل ٹیسٹ اوسٹیوآرتھرائٹس کی تشخیص کی تصدیق میں مددکرسکتے ہیں:
٭ایکسرے
٭ایم آرآئی
٭بلڈٹیسٹ
٭جوڑوں کے سیال کاتجزیہ
اوسٹیوآرتھرائٹس کاعلاج بہت ضروری ہے کیونکہ یہ جسمانی نظام کوکمزورکردیتاہے اوراس سے مریض کی سرگرمیاںدن بدن شدید متاثرہوتی ہیں۔
اوسٹیوآرتھرائٹس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقوں کااستعمال کیاجاسکتاہے:
٭پین کلر– ایسیٹامنوفن،این ایس اے آئی ڈیز،ڈیولوکسیٹین
٭فزیوتھراپی
٭پیشہ ورانہ تھراپی
٭یوگا
٭جوڑوں میں کارٹیکواسٹیرائڈ انجیکشن
٭جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجری
٭چکناکرنے والے انجیکشن
٭طرززندگی میں تبدیلیاں(وزن میں کمی،ورزش)


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...