ڈینگی بخار

890

مختصرجائزہ

ایک وائرل مرض ہے جومادہ مچھراینوفیلیس کے کاٹنے سے منتقل ہوتاہے۔یہ دنیامیں گرم اورنیم مرطوب علاقوں میں زیادہ پایاجاتاہے۔

وجوہات

ڈینگی وائرس کی چاراقسام ہیں اوریہ چاروں ہی مرض کاسبب بن سکتے ہیں۔یہ وائرس مچھرکے ذریعے پھیلتاہے۔جب مچھرکسی متاثرہ فرد کوکاٹتاہے تواس سے مچھرخود متاثرہوجاتاہے اورجب یہ متاثرہ مچھرکسی صحت مند شخص کوکاٹتاہے تویہ وائرس کوصحت مند شخص کے اندرمنتقل کردیتاہے۔
ہیمریجک بخاراس وقت ہوتاہے جب وریدوں کونقصان پہنچتاہے اوروہ کمزورہوجاتی ہیں اورانمیں چھید ہونے لگتے ہیں جس کے باعث ان میں سے خون بہنے لگتاہے۔

علامات

ہلکی پھلکی بیماری کی صورت میں زیادہ علامات ظاہرنہیںہوتیں۔شدید ڈینگی بخارکی صورت میں مریض کومندرجہ ذیل علامات کاسامنارہتاہے:
٭تیز بخار(104 F سے زیادہ)
٭سردرد
٭جوڑوں ،پٹھوں اورہڈیوں میں درد
٭متلی اورقے
٭آنکھوں میں درد کی شکایت
٭غدود کی سوجن
٭خراش
شدت مرض میںاضافہ کے سبب یہ ہیمریجک شکل اختیارکرلیتا ہے۔جس کے بعد اسے ڈینگی ہیمریجک بخارکہاجاتاہے۔ہیمریجک بخارکی علامات یہ ہیں:
٭شدید پیٹ درد
٭مسلسل الٹی
٭مسوڑھوں یاناک سے خون بہنا
٭پیشاب ،فضلہ یاالٹی میں خون آنا
٭جلد کے اندرخون بہنا
٭سانس لینے میں دشواری
٭ٹھنڈی یاچیپدارجلد
٭تھکاوٹ
٭بے آرامی یابے چینی

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص تفصیلی ہسٹری اور مریض کے طبی معائنے کے بعد اس میں پائی جانے والی علامات جاننے کے بعد کی جاتی ہے۔ڈینگی بخارکاکوئی مخصوص علاج نہیں ہے۔اس مرض میں عام طورپرمکمل آرام اورہائیڈریٹ رہنے کامشورہ دیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...