نمونیا
مختصرجائزہ
نمونیا Pneumonia سے مراد پھیپھڑوں کاانفیکشن ہے جوسوزش کی وجہ سے ہوتاہے۔نمونیا ہلکا،معتدل،شدید یہاں تک کہ جان لیوابھی ہوسکتاہے۔یہ بچوں ،نومولود،65 سال سے زائد عمرکے افراد اور کمزور قوت مدافعت والے مریضوں میں زیادہ خطرناک ثابت ہوتاہے۔ یہ انفیکشن بیکٹیریل،وائرل یہاںتک کہ فنگل بھی ہوسکتاہے۔
وجوہات
حیاتیات کا ایک بہت وسیع سلسلہ ہے جونمونیا کاسبب بنتاہے۔ان میں سے چند عام درج ذیل ہیں:
٭اسٹریپٹوکوکس نمونیا
٭مائیکوپلازمانمونیا
٭ہیموفلس انفلوئنزا
٭کلومیڈیانمونیا
٭لیجنیلا نمونیا
٭مورکسیلاکٹارہیلس
علامات
نمونیا کی علامات درج ذیل ہیں:
٭کھانسی
٭سینے میں درد
٭بخار
٭تھکاوٹ
٭سانس کی تنگی
٭ذہنی حالت میں تبدیلی
تشخیص وعلاج
میڈیکل ہسٹری اورطبی معائنہ کے بعدنمونیاکی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کی سفارش کی جاتی ہے:
٭بلڈ کلچر
٭سینے کاایکسرے
٭پلس آکسیمٹری
٭تھوک کاکلچر
٭سی ٹی اسکین
٭پلورل فلوئڈ کلچر
علاج میں مندرجہ ذیل ادویات استعمال کی جاتی ہیں:
٭اینٹی بائیوٹکس
٭کھانسی کی دوا(علامات سے بچاؤ کے لئے)
٭اینٹی پائیریٹک ادویات (بخارکیلئے)