زہرخورانی

391

مختصرجائزہ

زہر Poisoning کے زیراثریازہرپھیلنے سے مراد کوئی بھی ایسی چوٹ یاموت ہونا ہے جوسانس لینے ،معدے میں کچھ داخل ہونے،ٹیکہ لگوانے،یامختلف کیمیکل ،ادویات ،زہریاگیسز وغیرہ کوہاتھ لگانے سے واقع ہوتی ہے کیونکہ کچھ مادہ بڑے پیمانے پرزہریلے ہوتے ہیں۔

وجوہات

زہرحادثاتی یاپھرارادی طورپردیاجاسکتاہے۔اس کے کچھ عوامل مندرجہ ذیل ہیں:

1۔حادثاتی

٭حادثاتی طورپرفاسدبخارات کاسانس کے ذریعے داخل ہونا

٭خود یاکسی اورسے حادثاتی طورپریاپھرغلطی سے معدے میں کچھ زہریلی اشیاء کاچلے جانا

٭حادثاتی طورپرزہریلے مادہ سے منسلک ہونا

2۔ارادی

٭خودکشی کی کوشش

٭قتل کی کوشش

علامات

زہرکے زیراثرہونے کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭منہ اورہونٹوں کے اطراف چھالے یاسرخی

٭ کیمیکل کی بوکاسانس کے زریعے داخل ہونا

٭قے

٭سانس لینے میں دشواری

٭غنودگی

٭الجھن

٭ذہنی حالت میں تبدیلی

یہ علامات اورنشانیاں ساتھ ساتھ دیگرحالات کی طرف اشارہ کرسکتے ہیں۔لہٰذامحتاط رہناضرور ی ہے اوران علامات کوابتداہی میں شناخت کرناضروری ہے۔

تشخیص وعلاج

میڈیکل ہسٹری اورعلامات کی بنیادپرفوری طورپر زہرپھیلنے کی تشخیص کی جاتی ہے۔

زہرکے علاج کے لئے چند مندرجہ ذیل اقدامات فوری طورپرکئے جاتے ہیں:

٭معدہ کی صفائی

٭آکسیجن تھراپی

٭آلودہ حصے کی صفائی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...