چکن پوکس

865

مختصرجائزہ

یہ بچوں میں ہونے والاایک عام وائرل انفیکشن ہے۔جس سے کبھی کبھاربڑے بھی متاثرہوجاتے ہیں۔یہ ایک متعدی مرض ہے جس میں شدید خارش اورتمام جسم پرچھالے نمادانے نکل آتے ہیں۔ایک تجزیہ کے مطابق اس کی ویکسینیشن متعارف ہونے سے پہلے ہرانسان کوزندگی میں ایک باریہ مرض ضرورلاحق ہوتاتھا۔

وجوہات

یہ مرض ویریسیلازوسٹرنامی وائرس سے ہوتاہے۔یہی وائرس شنگلز(ہرپیز زوسٹر) کاسبب بھی بنتاہے۔متاثرہ فرد سے یہ بہت تیزی سے دوسرے افراد میں منتقل ہوتاہے۔اس کے علاوہ ہواکے ذریعے جیسے کھانسنے اورچھینکنے سے بھی یہ وائرس پھیل سکتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ:
٭اگرماضی میں چکن پوکس نہ ہوئی ہو
٭ویکسینیشن کورس مکمل نہ ہو
٭بچوں سے قریبی روابط جیسے (اسکول کاعملہ)وغیرہ

علامات

عام طورپرچکن پوکس کی علامات فلوسے ظاہرہوتی ہیں۔اس کے بعدمندرجہ ذیل علامات ظاہرہوتی ہیں:
٭ہلکابخار
٭جسم میں درد
٭بھوک کی کمی
٭بے چینی اورتھکاوٹ
آگے جاکر مریض کومندرجہ ذیل تکالیف کاسامنارہتاہے:
٭گلابی یالال دانے
٭چھوٹے چھوٹے پانی سے بھرے چھالے
٭کھرنڈ
٭خارش
ان علامات کی مدت پانچ سے دس دن تک ہوتی ہے۔

تشخیص وعلاج

طبی معائنہ کے بعد چکن پوکس کی تشخیص آرام سے ہوجاتی ہے۔صحت مند بچوں میں علاج کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی یہ مرض خود ہی ٹھیک ہوجاتاہے۔بالغوں اوربڑی عمرکے افراد میں پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے اینٹی سیپیٹڈاور اینٹی وائرل کااستعمال کروایاجاسکتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...