ممپس

695

مختصرجائزہ

ممپس ایک وائرل انفیکشن ہے جوکان کے پاس والے گلینڈ(جولعاب کے تین پیئروالے گلینڈ میں سے ایک ہے)میں ہوتاہے۔اس انفیکشن کی وجہ سے کان کے پاس والے گلینڈ میں سوجن آجاتی ہے۔اسی وجہ سے ممپس کے وائرس کے خلاف ویکسین معمول کے مطابق لگوانی چاہئے۔یہ مرض اب کافی کم ہوگیاہے لیکن اس کی وجہ سے سنگین پیچیدگیوں کاسامناہوسکتاہے۔اسی لئے اس کی ویکیسن لگواناضروری ہے۔

وجوہات

ممپس ایک وائرل انفیکشن ہے اورمتاثرہ فرد سے تھوک کے ذریعے دوسروں تک منتقل ہوسکتاہے۔یہ برتنوں اورپیالوں کے استعمال سے یاپھرہواکے ذریعے جیسے متاثرہ فرد کے چھینکنے یاکھانسنے سے ہوامیں شامل ہونے والے تھوک کے قطروں کے ذریعے پھیل سکتاہے۔

علامات

اس کی علامات انفیکشن کے دو سے تین ہفتوں بعد ظاہرہوتی ہیں۔یہ علامات زیادہ ترمعتدل ہوتی ہیں۔لیکن کبھی کبھی اس مرض میں سنگین پیچیدگیاں ہوجاتی ہیں۔اس میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں:
٭کان کے پاس والے گلینڈ میں سوجن اوردرد
٭بخار
٭سردرد
٭پٹھوں میں درد
٭کمزوری
٭تھکاوٹ
٭بھوک کی کمی
٭نگلنے میں درد
ممپس کے انفیکشن سے ہونے والی خطرناک پیچیدگیاں یہ ہیں:
٭ٹیسٹیکیولرکی سوزش
٭لبلبے کی سوزش
٭دماغ کے ٹشوز کی سوزش
٭سماعت کی کمی

تشخیص وعلاج

ممپس کی تشخیص طبی معائنہ اورعلامات کی بنیاد پرکی جاتی ہے۔اس کی تشخیص کی تصدیق کے لئے خون میں ممپس کے وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کی جانچ کے لئے بلڈ ٹیسٹ کروایاجاسکتاہے۔اس کاعلاج عام طورپرمعاونت کرتاہے کیونکہ اس کاکوئی علاج نہیں ہے۔یہ تقریباً دوہفتوں میں خود ہی ٹھیک ہوجاتاہے۔اس دوران مندرجہ ذیل اقدامات کرنے چاہئیں:
٭مکمل آرام
٭ہلکی اورلکوڈ غذاکااستعمال
٭مریض کی استعمال شدہ اشیاء علیحٰدہ رکھنا
٭درد دورکرنے والے عوامل کااستعمال
٭گرم یاٹھنڈے کمپریس
٭کھٹی یاپھرایسی غذاجسے زیادہ چباناپڑے اس سے پرہیزکریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...