فوڈ پوائزننگ

384

مختصرجائزہ

فوڈ پوائزننگ سے مرا دجی آئی ٹی کاانفیکشن ہے جوزہریلاکھاناکھانے کے سبب ہوتاہے۔وہ کھاناکچھ جرثوموں کی وجہ سے یاتوخراب ہوتاہے یازہریلاہوتاہے۔کھاناتیاری کے عمل کے دوران بھی آلودہ ہوسکتاہے۔یہ بیماری عام طورپرمعتدل ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی ہسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔

وجوہات

کئی حیاتیات ایسے ہوتے ہیں جوکھانے کوزہریلابناسکتے ہیںوہ یہ ہیں:
٭کمپیلوبیکٹر
٭کلوسٹریڈیم
٭اسچرشیاکولی
٭گیارڈیا
٭لسٹیریا
٭سالمونیلا
٭شگیلا
٭اسٹیفیلوکوکس اوریس
٭وائبریوکولیرا
٭وائبریوولنیفیکس
٭روٹاوائرس
یہ مہلک ایجنٹ آلودہ کھانے کے ذریعے آسانی سے پھیل سکتے ہیں۔مندرجہ ذیل طریقوں کی وجہ سے خوراک آلودہ ہوسکتی ہے:
1۔بغیرہاتھ دھوئے کھاناپکانااورکھاناکھانا
2۔فریز کھانے کوپگھلنے کے بعد دوبارہ فریزکرنا
3۔مناسب درجہ حرارت پرکھاناتیارنہ ہونا
4۔پہلے سے پکے ہوئے آلودہ کھانے کونئے کھانے کی تیاری میںشامل کرنا
5۔کھانے سے پہلے پھل اورسبزیوں کومناسب طریقے سے نہ دھونا

علامات

اس کی علامات عام طورسے آلودہ کھاناکھانے کے چند گھنٹوں بعد ظاہرہوتی ہیں۔ مندرجہ ذیل علامات کوزہریلاکھاناکھانے سے منسلک کیاجاتاہے:
٭متلی
٭قے
٭ڈائیریا(پتلے یاخونی دست)
٭پیٹ درد
٭بخار

تشخیص وعلاج

فوڈ پوائزننگ کی تشخیص کے لئے شروعات سے تفصیلی ہسٹری جیسے فضلہ اورپچھلے گھنٹوں کے دوران لی گئی خوراک کے بارے میں سوالات کے ذریعے تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔ہسٹری کے علاوہ مرض کی وجہ جاننے کے لئے اسٹول کانمونہ لیاجاسکتاہے۔
تشخیص کے فوراً بعداسٹول رپوٹ کاانتظارکئے بغیر علاج شروع کردیاجاتاہے۔اس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاتے ہیں:
٭سیال کی تبدیلی
٭اینٹی بائیوٹکس
٭مکمل آرام


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...