ریشہ دارعضلاتی درد

463

مختصرجائزہ

یہ ریشہ دارعضلاتی درد ہے جسے پٹھوں کے درد کی عمومی حالت سے موسوم کیاجاتا ہے۔یہ تھکاوٹ ،موڈ کی خرابی،یادداشت اورنیند کے ساتھ منسلک مسائل کی خرابی کی شکایت ہے۔یہ خواتین کاعام مسئلہ ہے۔یہ ان کی فعالیت میں نمایاں خرابی کاسبب بن سکتاہے۔

وجوہات

اس کی ٹھوس اوربنیادی وجہ نامعلوم ہے۔یہ جینیاتی ،حیاتیاتی اورماحولیاتی عوامل کامجموعہ ہوسکتاہے۔یہ جسمانی چوٹ یاصدمہ کے سبب بھی ہوسکتاہے۔یہ تب ہوتاہے جب درد دماغ کی طرف پھیلتایابڑھتاہے۔اس کے خطرناک عوامل یہ ہیں:

٭خواتین

٭فیملی ہسٹری

٭دیگرامراض جیسے ایس ایل ای اوروجع المفاصل جوڑوںکادور وغیرہ

٭سخت اورکشیدہ طرز زندگی

علامات

اس کی علامات اچانک بڑھ سکتی ہیں یاکسی واقعے جیسے صدمہ ،حادثہ ،سرجری اورچوٹ وغیرہ کے بعد ان میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔ اس کی عام علامات یہ ہیں:

٭تین ماہ سے زائد عرصے تک جسم کے دونوں اطراف میں مستقل درد

٭تھکاوٹ

٭نیند میں خلل،بے خوابی اورنیند کے مسائل

٭سمجھنے میں مشکلات جیسے توجہ مرکوز رکھنے اورتوجہ دینے کی کمی

٭دیگرحالتوں کے سبب جیسے( آئی بی ایس،مائیگرین )یاکشیدگی کی وجہ سے جیسے (سردرد،مثانہ میں انفیکشن اورجوڑوں کے دیگرامراض) وغیرہ

تشخیص وعلاج

اگرتین ماہ سے زائد عرصے تک وسیع پیمانے پرجسمانی دردہووہ بھی بغیرکسی بنیادی وجہ کے تودرد کی یہ صورتحال محتاط طریقے سے دیگرممکنہ حالات کوجاننے کے بعدعضلاتی درد کے طور پرتشخیص کی جاسکتی ہے۔

اس درد کودورکرنے میں استعمال ہونے والی ادویات مندرجہ ذیل ہیں:

٭پین کلر

٭اینٹی ڈپریسنٹ

٭اینٹی سیجرادویات

٭جسمانی تھراپی،پیشہ ورانہ تھراپی اورمشاورت کاانتخاب بھی کیاجاسکتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...