سرخ بخار

533

مختصرجائزہ

تپ قرمزی یالال بخار Scarlet fever ایک بیکٹیریل بیماری ہے ۔یہ عام طورسے حلق کی بیماری کی وجہ سے ہوتاہے۔یہ سرخ بخار کے نام سے بھی جاناجاتاہے۔یہ مرض 5-15 سال کے بچوں میں زیادہ عام ہے۔پہلے اسے بچوں کی سنگین بیماری تصورکیاجاتاتھااب اسے اتنازیادہ نقصان دہ نہیں تصورکیاجاتا کیونکہ اسے اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے آسانی سے کنٹرول کیاجاسکتاہے۔

وجوہات

جوبیکٹیریا –اسٹریپٹوکوکس گلے کی سوزش کاسبب بنتے ہیں وہی تپ قرمزی کی وجہ بنتے ہیں۔جب بیکٹیریاخون میں ٹاکسن خارج کرتے ہیں تویہ عمل ریشز کاباعث بنتاہے۔

علامات

تپ قرمزی یالال بخارکی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭پورے جسم پرسرخ ریش

٭سرخ لائنیں –اس جگہ جہاں جلد کی تہہ ہوتی ہیں وہاں ریشز گہرے رنگ کے ہوجاتے ہیں۔

٭سرخ چہرہ

٭اسٹرابیری( سرخ) زبان

٭سردی کے ساتھ بخار

٭گلے کی سوزش اورسرخی

٭نگلنے میں دشواری

٭لمف نوڈ کابڑھ جانا

٭متلی

٭قے

٭سردرد

تشخیص وعلاج

ہسٹری اورطبی معائنہ کے بعدمندرجہ ذیل ٹیسٹ تشخیص کی تصدیق میں مددگارثابت ہوتے ہیں:

٭حلق کاجائزہ

٭بلڈ کلچر

علاج صرف اینٹی بائیوٹکس ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...