پیشاب کے نظام میں خرابی

1,259

 

مختصرجائزہ

پیشاب کا نظام جسم کا ایک ایسا نظام ہے جس کی ذمہ داری پیشاب کے ذریعے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج ہے۔ یہ گردوں، یوریٹرس (گردے سے پیشاب کومثانے میں منتقل کرنے والی نالی)، مثانہ اورپیشاب کی نالی پرمشتمل ہے۔ پیشاب کے نظام میں ہونے والی چند عام خرابیاں مندرجہ ذیل ہیں:

٭پیشاب کی نالی کاانفیکشن (یوٹی آئی)

٭ورم َحوض َ گردہ(گردے کاانفیکشن)

٭گردے اورمثانہ کی پتھری

٭نیفروٹک سنڈروم

وجوہات

پیشاب کے نظام میں خرابیوں کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ یہ وجوہات خرابی کی ا قسام پرمنحصرہوتی ہیں۔ عام طورسے انفیکشن حفظان صحت وصفائی کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے جیسے اسٹول پاس کرنے کے بعد ٹھیک سے نہ دھونا وغیرہ۔ مریض کی غذا میں موجود بعض مادوں کی وجہ سے پتھری ہوسکتی ہے۔ پانی کی مطلوبہ مقدارمیں کمی کی وجہ بھی ان میں سے کسی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

علامات

پیشاب کے نظام میں خرابی کی علامات جوعام طورپردیکھنے میں آتی ہیںان کا تعلق پیشاب سے ہوتاہے۔ وہ یہ ہیں:

٭پیشاب کی پیداوارمیں اضافہ یا کمی

٭پیشاب کرنے کی فوری ضرورت پیش آنا

٭پیشاب میں ضعف ضبط

٭پیشاب کے دوران جلن کا احساس

٭پیشاب میں خون آنا

٭جھاگ دارپیشاب

٭پیشاب کے دوران درد

تشخیص وعلاج

پیشاب کے نظام میں خرابی کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:

٭پیشاب کاتجزیہ

٭سی ٹی پائیلوگرام

٭ایکسرے کے یوبی

٭یوریاکریٹینائن الیکٹرولائٹ(یوسی ای)

٭بلڈ یوریانائٹروجن(بی یواین)

پیشاب کے نظام کی خرابیوں کاعلاج کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ادویات استعمال کی جاتی ہیں:

٭تھائیزائڈڈائریٹکس

٭فیوروسیمائڈ

٭سپائرونولیکٹون

٭اسیٹازولامائڈ

٭اینٹی بائیوٹکس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...