سانس یاتنفس کے اعضاء کاکینسر
مختصرجائزہ
مہلک ٹیومرسے مراد کینسرہے۔سانس یاتنفس کے اعضاء کاکینسرایک مشکل مسئلہ ہیں کیونکہ یہ مریض کیلئے شدید تکلیف کاسبب بن سکتے ہیں۔نظام تنفس کے اعضاء کے کچھ عام کینسرمندرجہ ذیل ہیں:
٭پھیپھڑوں کاکینسر
٭پھیپھڑے کی جھلی کاکینسر
٭برونکنجینک کینسر
وجوہات
کینسرکی بنیادی وجہ معلوم نہیں ہے لیکن تنفس کے اعضاء کے کینسرکاتمباکونوشی سے بڑاگہراتعلق بیان کیاجاتاہے۔پھیپھڑوںکے کینسرکی افزائش میں یہ بہت اہم عنصرہے۔دیگروجوہات جواس کینسرسے منسلک کی جاتی ہیں و ہ یہ ہیں:
٭ریشہ دارمعدنی مادہ کازیادہ سامنا
٭کوئلے کے غبار کازیادہ سامنا
علامات
تنفس کے اعضاء کے کینسرکی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭ایسی نئی کھانسی جوجاتی نہ ہو
٭کھانسی میں خون آنا(چاہے نہایت کم مقدارمیں)
٭کھانسی میں تکلیف
٭سانس کی تنگی
٭سینے میں درد
٭آواز یاگلے کابیٹھ جانا
٭کوشش کے بغیروزن میں کمی
٭ہڈیو ں میں درد
٭پسلیوں میں درد
٭سینے پرجلد کے نیچے ٹشوز پر غیرمعمولی گلٹیاں
تشخیص وعلاج
میڈیکل ہسٹری جاننے کے بعدمندرجہ ذیل ٹیسٹ تنفس کے اعضاء کے کینسرکی تشخیص کی تصدیق میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں:
٭سینے کاایکسرے
٭سینے کاسی ٹی اسکین
٭پی ای ٹی اسکین
٭بلغم کے خلیوں کامطالعہ
٭نیوپلاسٹک ٹشوبائیوپسی
اس کاعلاج دیگرکینسرکی طرح ہی کیاجاتاہے۔جویہ ہے:
٭کیموتھراپی
٭ریڈیئیشن تھراپی
٭نیوپلاسٹک ٹشوکی جزوی سرجری
ڈاکٹرعلاج کے لئے کون ساطریقہ کاراختیارکرتے ہیں یہ کینسرکے مرحلے پرمنحصرہوتاہے۔سرجری عام طورسے کینسرکے ابتدائی مرحلے میں ہونے والے ٹیومرمیں کی جاسکتی ہے۔