گردن توڑبخار

492

مختصرجائزہ

گردن توڑبخاردماغ اورریڑھ کی ہڈی کے اردگرد جھلی کے ٹشوزکی سوزش ہے۔دماغ کی جھلی تین پرتوں پرمشتمل ہوتی ہے۔ ڈیورامیٹر،اریکنوئڈ میٹر اورپیامیٹر۔ گردن توڑ بخارمیںسوزش بنیادی طورپراریکنوئڈاورپیا میٹرمیں ہوتی ہے۔ جومجموعی طورپرلیپٹومیننجیز کے طورپرجانا جاتا ہے۔

وجوہات

گردن توڑ بخارعام طورسے ایک انفیکشن ہے جس کا آغاز بیکٹیرل، وائرل یا فنگل کی وجہ سے ہوتا ہے۔جوعوامل گردن توڑ بخارکی وجہ بن سکتے ہیں وہ یہ ہیں:
1۔بیکٹیریا
٭اسٹرپٹوکوکس نمونیا
٭نائیسیریاگردن توڑ بخار
٭ہیموفیلس انفلوئنزا
٭لسٹیریامونوسائٹوجینس
٭مائیکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس
2۔وائرل
٭اینٹیرووائرسس
٭ہرپیس سمپلیکس وائرس
٭ایچ آئی وی
٭ممپس وائرس
٭ویسٹ نائل وائرس

علامات

ابتدائی طورپرگردن توڑبخارکی علامات فلوکی صورت ظاہرہوتی ہیںلیکن چند گھنٹوں یا دنوں کے دوران مندرجہ ذیل علامات میں اضافہ ہوتاہے۔(دوسال سے بڑی عمرکے مریضوں میں)
٭ہائی گریڈ بخار
٭گردن کی سختی
٭شدید سردرد
٭متلی اورقے
٭الجھن یاتوجہ مرکوزکرنے میں دشواری
٭جھٹکے
٭سستی
٭روشنی سے حساسیت
٭بھوک اورپیاس میں کمی
٭اسکن ریش
کمسن بچوں میں اس کی علامات تھوڑی مختلف ہوتی ہیں جیسے:
٭تیزبخار
٭مسلسل رونا
٭اضافی نیند یاچڑچڑاپن
٭بچے کاسست ہوجانا
٭ٹھیک سے فیڈ نہ کرنا
٭بچہ کے سرکے اوپرنرم جگہ پرابھارآنا
٭بچے کے جسم اورگردن میں سختی

تشخیص وعلاج

تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں:
٭بلڈ کلچر
٭سی ٹی اسکین
٭ایم آرآئی
٭اسپنل ٹیپ

بیکٹیریل– I/V اس کاعلاج اس کی وجوہات پرمنحصرہوتاہے جیسے: بائیوٹکس اورکارٹیکواسٹیرائڈزوائرل–مکمل آرام، ہلکی غذا،درد میں کمی کے طریقوں کااستعمال


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...