آنکھوں کی صحت

887

مختصرجائزہ

آنکھ ہمارے جسم کے سب سے نازک اورحساس اعضاء میں سے ایک ہے۔ا سکی فعالیت بہت اہم ہے یہ ہماری سب سے اہم حس ہے۔لہٰذاآنکھوں کی صحت کویقینی بناناضروری ہے۔آنکھوں کی صحت پراثراندازہونے والے عوامل مندرجہ ذیل ہیں:
1۔آشوب چشم
2۔آنکھ کے اوپری پپوٹے پرگلٹی (گوانجنی)
3۔بھینگاپن
4۔مایوپیا
5۔آنکھوںکاخشک ہونا
6۔موتیا
7۔گلوکوما

وجوہات

زیادہ ترآنکھوں کی بیماریوں کاسبب مکمل طورپر واضح نہیں ہے۔لیکن اس کی وجوہات اورخطرناک عوامل ذیل میںدرج ہیں:
٭آشوب چشم_بیکٹیریل اوروائرل انفیکشن
٭آنکھ کے اوپری پپوٹے پرگلٹی (گوانجنی)_بیکٹیریل انفیکشن
٭بھینگاپن_آنکھوں کے پٹھوںکوفراہم ہونے والے اعصاب کی خرابی
٭مایوپیا_آنکھ کابہت زیادہ بڑاہونا
٭آنکھوںکاخشک ہونا_اشک آورگلینڈکی وجہ سے آنسوکی پیداوارمیں کمی
٭موتیا_عمر
٭گلوکوما_آنکھوںپردباؤ میں اضافہ

علامات

آنکھوں کے امراض میں مندرجہ ذیل علامات کامشاہدہ کیاجاتاہے:
٭آشوب چشم_سرخی،آنکھوں سے پانی بہنا،خارش،آنکھ سے رطوبت کاخارج ہونا
٭آنکھ کے اوپری پپوٹے پرگلٹی (گوانجنی)_پپوٹے پرسوجن، جس میں کبھی کبھی درد نہیں ہوتا
٭بھینگاپن_آنکھوں کابے مقصد ادھرادھرگھومنا،سرجھکنا،ڈبل وژن
٭مایوپیا_فاصلے پررکھی چیزوںکوواضح طورپرنہ دیکھ پانا،سردرد
٭آنکھوںکاخشک ہونا_خارش،آنسوکی پیداوارمیں کمی،جلن
٭موتیا_لینس کاغیرشفاف ہوناجسکی وجہ سے نقطہ نظرمیں رکاوٹ آتی ہے
٭گلوکوما_بصارت کی خرابی،سردرد،آنکھوں میںدرد،نظرکی دھندلاہٹ،آنکھوں کاسرخ ہونا

تشخیص وعلاج

آنکھوں کے امراض کی تشخیص کیلئے طبی معائنہ بہت ضروری ہے۔عام طورپرجانچ کی مندرجہ ذیل تکنیک استعما ل کی جاتی ہیں:
٭اسنیلنس چارٹ
٭سلٹ لیمپ ایگزامینیشن
٭اوپتھالمواسکوپ کے ذریعے جانچ
٭فنڈواسکوپی

آنکھوں کے امراض کاعلاج مندرجہ طریقوں سے کیاجاتاہے:

٭آشوب چشم_اینٹی بائیوٹکس آئی ڈراپ
٭آنکھ کے اوپری پپوٹے پرگلٹی (گوانجنی)_نکال دینا،سرجیکل ریموول
٭بھینگاپن_کورمیتھڈ
٭مایوپیا_عینک
٭آنکھوںکاخشک ہونا_آنکھوں کے قطرے
٭موتیا_غیرفعال شدہ لینس کوہٹانا
٭گلوکوما_ادویات جیسے پروسٹاگلینڈنس،بیٹابلاکرز،مائیوٹک ایجنٹ،کاربنک اینہائڈرس انہیبیٹرز


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...