لائم ڈیزیز

744

مختصرجائزہ

لائم ڈیزیز ایک ایسامرض ہے جوچاربیکٹیرل اسپیشز کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتاہے وہ یہ ہیں:
1۔بوریلیابرگڈورفری
2۔بوریلیامیونی
3۔بوریلیاافزیلی
4۔بوریلیاگیرینی
یہ بیکٹیریامتاثرہ چچڑی کے کاٹنے سے پھیلتاہے۔یہ بیماری ہرے بھرے اورلکڑی سے بنے گھروں والے علاقوں میں زیادہ عام ہے۔

وجوہات

جب کالی ٹانگوں والی چچڑی جسے ڈیئرٹک کے طورپربھی جاناجاتاہے۔ اگروہ بوریلیاسے متاثرہ ہوتواس چچڑی کے کاٹنے سے یہ بیکٹیریاصحت مند انسان کے جسم میں منتقل ہوسکتاہے۔کاٹنے سے بیکٹیریا جلد کے اندرداخل ہوجاتے ہیں۔اورپھرآہستہ آہستہ انسانی خون میں داخل ہوتے ہیں۔انفیکشن کی منتقلی کے لئے چچڑی کوکاٹنے کی جگہ پر 36-48 گھنٹے تک منسلک رہناضروری ہے۔

علامات

لائم ڈیزیز کی علامات کودومرحلوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے:
1۔ابتدائی مرحلے کی علامات اورنشانیاں
٭ریش– لال ریش میں اضافہ،یہ آنکھوں کے پیٹرن کے مشابہہ ہوتے ہیں
٭فلوکی علامات – بخار،ٹھنڈ ،جسم میں درد
2۔اگلے مرحلے کی علامات اورنشانیاں
٭اریتھمامائیگرینس
٭جوڑوں میں درد
٭اعصابی مسائل جیسے گردن توڑ بخار،لقوہ(نصف چہرہ کاعارضی طورپرمفلوج ہونا)،حدسے زیادہ کمزوری اورسن ہونا
٭متلی اورقے

تشخیص وعلاج

لائم بیماری کی علامات اکثرغیرواضح ہوتی ہیں۔ صرف ہسٹری اورجسمانی چیک اپ کے ذریعے اس کی تشخیص کرناآسان نہیں ہے۔ تاہم جب اس بیماری کاشبہ ہوتاہے تومندرجہ ذیل ٹیسٹ اس کی تشخیص کی تصدیق میں مددکرسکتے ہیں:٭انزائم لنکڈامیونوسوربنٹ آسے(ELISA) – یہ بیکٹیریاکے خلاف اینٹی باڈیز کاپتہ لگاتاہے
٭ویسٹرن بلوٹ– یہ بیکٹیریاکے خلاف اینٹی باڈیز کاپتہ لگاتاہے
لائم بیماری کاعلاج اینٹی بائیوٹکس ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...