ہڈی کا مہلک ٹیومر

375

مختصرجائزہ

ہڈی کے مہلک ٹیومر دراصل ہڈی کا کینسرہوتاہے۔یہ ہڈی کے کینسرکی قسم ہے جس میں دیگراعضاء تک پھیلنے کی طاقت ہوتی ہے۔ا س میں کینسرکا خون کے ذریعے جسم کے دیگراعضاء تک پھیلنے کاامکان ہوتاہے۔

وجوہات

زیادہ ترکینسرکی طرح اس کی بھی بنیادی وجہ کی نشاندہی کرنامشکل ہے۔کینسرجینیاتی تبدیلیوں کانتیجہ ہیں۔جوخلیات کی بے ضابطہ افزائش کی وجہ سے ہوتی ہیں۔مندرجہ ذیل عوامل ہڈی کے کینسرکاسبب ہوسکتے ہیں:
٭ہڈیوں کی پیجٹس کی بیماری
٭ریڈیئیشن تھراپی کے سبب

علامات

زیادہ ترکینسرکی علامات ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔تاہم کچھ کینسرکی مخصوص علامات بھی ہوتی ہیں۔ہڈی کے کینسرسے منسلک علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭ہڈی میں درد
٭ہڈی کاآسانی سے ٹوٹ جانا
٭کینسرسے متاثرہ جگہ ہڈی میں درد اورسوجن
٭تھکاوٹ
٭وزن میں کمی(وزن کم کرنے کی کوشش کئے بغیر)

تشخیص وعلاج

ہڈی کے کینسرکی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭ایکسرے
٭سی ٹی اسکین
٭ایم آر آئی
٭ہڈی کااسکین
٭پی ای ٹی اسکین
٭ہڈی کی بائیوپسیعلاج کاطریقہ کارکینسرکی اسٹیج کے مطابق اختیارکیاجاتاہے۔اس صورتحال کوکنٹرول کرنے کے لئے علاج کے مندرجہ ذیل طریقہ کاراختیارکئے جاتے ہیں:
٭کیموتھراپی
٭ریڈیئیشن تھراپی
٭سرجری– کینسرکے خاتمہ کے لئے یاکینسرسے متاثرہ اعضاء کوسرجری کے ذریعے ریمووکیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...