مثانے کاکینسر
مختصرجائزہ
مثانے کاکینسر bladder cancer وہ کینسرہے جواس عضوکے اندورنی استرمیں ہوتاہے جوپیشاب کاذخیرہ کرتاہے۔اس کاشکارزیادہ تربڑی عمرکے افراد ہوتے ہیں اوریہ خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ ہوتاہے۔علامات کے پیش نظرزیادہ ترکینسر کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہی ہوجاتی ہے۔لیکن علاج کے باوجودبعض اوقات یہ مسئلہ دوبارہ سامنے آتاہے۔ اس مرض کی ابتدائی تشخیص ہوجانا اوربروقت علاج بہت اہم ہے۔
علامات
۱۔پیشاب میں خون آنا
۲۔پیشاب میں درد
۳۔باربارپیشاب آنا
۴۔ناف کے نیچے درد
۵۔کمردرد
وجوہات
جب مثانے کے نارمل خلیات تقسیم ہوکرکنٹرول کے بغیرتقسیم اورتبدیل ہونے لگتے ہیں توٹیومربنتاہے۔اس کینسرکی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:
۱۔تمباکونوشی
۲۔پاسٹ ریڈیئیشن ایکپوژر
۳۔Parasitic انفیکشن
۴۔رنگ،ربڑاورچمڑے میں استعما ل ہونے والے کچھ کیمیکل
۵۔مثانے کی دائمی جلن (انفیکشن یاسوزش کے باعث)
تشخیص وعلاج
مندرجہ ذیل ٹیسٹ کے ذریعے اس کینسر کی تشخیص کی جاسکتی ہے:
سسٹوسکوپی
بائیوپسی
یورین سائیٹولوجی
سی ٹی /ایم آرآئی
بون اسکین یاکینسرکے پھیلاؤکااندازہ کرنے کے لئے ایکسرے
علاج کی منصوبہ بندی اس مرض کے اسٹیج اورگریڈ پرمنحصرہوتی ہے۔علاج کے کچھ آپشن مندرجہ ذیل ہیں:
متاثرہ حصے کی جزوی سرجری
کیموتھراپی
ریڈیوتھراپی
امیونوتھراپی