انجائنا وجوہات علامات تشخیص وعلاج
مختصرجائزہ
انجائنا ایک ایسی حالت ہے جودل کوخون کی فراہمی میں رکاوٹ آنے کی وجہ سے پیش آتی ہے۔اس میں دباؤ، سختی کااحساس یاسینے میں سخت دردہوتاہے۔اس کے نتیجے میں سینے کادردنیایامتواترہوسکتاہے جوادویات کے استعمال سے چلا جاتاہے۔یہ کورونری دل کی بیماری کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے۔غیرمعمولی طورپرہونے والے سینے کے دردمیں فوری طورپرطبی معائنہ کامشورہ دیاجاتاہے۔
وجوہات
دل کوخون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی اہم وجہ دل کی شریانوں کی بیماری (سی اے ڈی )ہے۔جس میں دل کی شریانوں میں فیٹی پلاک یاخون جم جاتاہے۔جورکاوٹ کاسبب بنتاہے اورخون کی سپلائی کوکم کرسکتاہے۔یہ حالت صلابت شریان کہلاتی ہے۔اس بیماری سے قبل کسی بھی شخص میں مندرجہ ذیل خطرناک عوامل شدت مرض کاسبب بن سکتے ہیں:
٭تمباکوکااستعمال یاسگریٹ نوشی
٭ذیابیطس
٭ہائی بلڈ پریشر
٭بڑھتی عمر
٭مردانہ جنس
٭فیملی ہسٹری
٭موٹاپا
٭ہائی کولیسٹرول لیول
٭اسٹریس
٭ورزش اورجسمانی سرگرمیوں کی کمی
علامات
انجائناکی تین اقسام موجود ہیں مستحکم،غیرمستحکم اورمتغیر۔ان تمام اقسام میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ہیں:
٭سینے میں درد – دباؤ،سختی یاجلن کااحساس،بازو میں درد،کمر،گردن،کندھے اورجبڑے میں ساتھ درد ہونا
٭سینے میں درد
٭سانس کی تنگی
٭پسینہ آنا
٭متلی
٭تھکاوٹ
1۔اسٹیبل یعنی مستحکم انجائنا اضافی یاسخت جسمانی سرگرمی یاکشیدگی پرہوتاہے۔جوآرام اوردواکے استعمال سے کنٹرول ہوجاتاہے۔
2۔اَن اسٹیبل یعنی غیرمستحکم انجائنا طبی ایمرجنسی ہے۔جوغیرمتوقع طورپرآرام کے وقت بھی ہوسکتاہے۔اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے اوریہ دل کے دورہ کی وجہ بن سکتاہے۔
3۔پرنزمیٹل یامتغیرانجائنا تیسری ،نایاب اورشدید قسم ہے۔جوشریان میں اینٹھن کی وجہ سے ہوتی ہے۔انجائناکی مخصوص ادویا ت کے ذریعے اسے کنٹرول کیاجاسکتاہے۔
تشخیص وعلاج
تشخیص کے بعد فیملی ہسٹری،طبی معائنہ اورخطرناک عوامل پرتوجہ مرکوزکی جاتی ہے۔اس سلسلے میں مندرجہ ذیل ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں:
٭الیکٹروکارڈیوگرام(ای سی جی)
٭ایکوکارڈیوگرام
٭اسٹریس ٹیسٹ
٭نیوکلیئراسٹریس ٹیسٹ
٭کارڈیئیک انزائمز کے لئے خون ٹیسٹ
٭سینے کاایکسرے
٭کورونری انجیوگرافی
٭کارڈیئیک سی ٹی/ ایم آر آئی
علاج کے لئے طرززندگی میںتبدیلی،غذاپرسخت کنٹرول،جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی،شراب اورمنشیات وغیرہ کی عادت سے چھٹکاراشامل ہے۔انجائنامیں مختلف قسم کی ادویات استعمال کی جاتی ہیں:
٭نائٹریٹ
٭اسپرین
٭بیٹابلاکرز
٭کیلشیم چینل بلاکر
٭اسٹیٹنس
٭کلاٹ کی روک تھام کے لئے ادویات
اگرضرورت پیش آئے توانجائناکے مزید حملوں سے بچنے کے لئے دوکارڈیئیک طریقہ کاراختیارکئے جاسکتے ہیں۔کورونری آرٹری بائی پاس سرجری یاانجیوپلاسٹی /اسٹینٹنگ(پی سی آئی – پریکیوٹینیس کورونری انٹروینشن)