میٹابولک سنڈروم
مختصرجائزہ
میٹابولک سنڈروم دراصل بنیادی طورپر چند مختلف حالتوں کامجموعہ ہے۔ جومل کرکسی بھی شخص میں دل کے امراض، فالج اورذیابیطس کاسبب بن سکتی ہیں۔ مندرجہ ذیل صورتحال میٹابولک سنڈرم کاتعین کرتی ہیں جیسے:
٭ہائی بلڈ پریشر
٭ہائی بلڈ شوگر
٭کمرکے ارد گرد چربی (فیٹ )میں اضافہ
٭ہائی بلڈ کولیسٹرول لیول
٭ہائی بلڈ ٹرائی گلیسرائڈ لیول
وجوہات
میٹابولک سنڈروم کی زیادہ ترصورتحال کوموٹا پے سے منسوب کیاجاتاہے۔ مندرجہ ذیل عوامل میٹابولک سنڈروم کی ترقی سے منسلک ہیں:
٭غیرصحت بخش غذا
٭ورزش کی کمی
٭تمباکونوشی
٭انسولین کی مزاحمت (موٹاپے کی وجہ سے )
علامات
وہ امراض جومیٹابولک سنڈروم سے منسلک ہیں عام طورپران کی نمایاں علامات ظاہرنہیں ہوتیں۔اس کی صرف ایک ظاہری علامت کمرکے محیط میں اضافہ ہے۔اگرمریض کوذیابیطس کامرض لاحق ہوجائے اورخون میں شکرکی سطح میں اضافہ ہورہاہوتوذیابیطس کی مندرجہ ذیل علامات ظاہرہوسکتی ہیں وہ یہ ہیں:
٭پیاس میں اضافہ
٭پیشاب میں اضافہ
٭بھوک میں اضافہ
تشخیص وعلاج
کسی بھی شخص میں میٹابولک سنڈروم کے مریض کی شناخت کے طورپر ان میں سے مندرجہ ذیل تین شرائط کاہوناضروری ہے:
٭کمرکے محیط کابڑاہونا
٭ہائی ٹرائیگلیسرائڈ لیول
٭ہائی کولیسٹرول لیول
٭ہائی بلڈ شوگر
٭ہائی بلڈ پریشر
میٹابولک مسائل کامکمل طورپرعلاج نہیں کیاجاسکتاہے۔ وزن میں کمی اوربہترطرززندگی کواپناکراسے کنٹرول کیاجاسکتاہے۔کولیسٹرول،بلڈ پریشراوربلڈ شوگرکی سطح کوکم کرنے کے لئے ادویات کااستعمال کیاجاسکتا ہے۔