دائمی درد
مختصرجائزہ
دائمی درد Chronic Pain بے آرامی کاایک ایسااحساس ہے جوآہستہ آہستہ بڑھتاہے اورمسلسل طویل عرصے تک رہتاہے۔عام طورسے طبی علاج سے دورہوجاتاہے۔یہ درد کسی بھی وجہ سے ہوسکتاہے۔جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
٭پٹھوں میں درد
٭جوڑوں میں درد
٭ہڈیوں میں درد
٭اعصابی درد
٭اندرونی اعضاء میں درد
وجوہات
دائمی دردکی وجوہات کی فہرست بہت طویل ہے ان میں سے چند اورزیادہ عام وجوہات یہ ہیں:
٭جوڑوں کادرد
٭ورم
٭سردرد
٭کمردرد
٭چوٹ
٭سائنس کی تکلیف
٭کینسر
٭ذیابیطس
علامات
دائمی درد کچھ بنیادی امراض کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔اس دردکی وجہ سے دیگرعلامات ظاہرہوسکتی ہیں:
٭بے خوابی
٭بے چینی
٭موڈ کی تبدیلی
٭ذہنی دباؤ
٭تھکاوٹ
٭پٹھوں میں اینٹھن
٭عدم توجہی
تشخیص وعلاج
درد ایک جسمانی علامت ہے۔مندرجہ ذیل ٹیسٹ اورامیجنگ ٹکنیکس دائمی درد کی بنیادی وجوہات جاننے میں مدد گارثابت ہوسکتے ہیں:
٭سی بی سی
٭یوسی ای
٭ایل ایف ٹیز
٭ایکسرے
٭ایم آرآئی
٭سی ٹی اسکین
دائمی درد کے علاج کے لئے طویل عرصے تک درد کی ادویات لینی ہوتی ہیں۔دائمی درد سے نجات کے لئے مندرجہ ذیل ادویات استعمال کی جاتی ہیں:
٭Opioids
٭NSAIDs
٭Acetaminophen