پاستا ساس بنانے کے دو مختلف طریقے

ٹیم ایچ ٹی وی May 11 2017
two different way to make pasta sauce

میکرونی ہوں، نوڈلز یا اسپیگٹی پاستا ہمیں ہر طرح سے پسند ہے ۔ ان دو چھٹ پٹ پاستا ساسز بنانے کے طریقوں سے آپ لنچ ڈنر یا اسنیک کے طور پر فوری پاستا تیار کرسکتی ہیں ۔ پہلی ترکیب ہے گارلک مشروم ساس کی جو کہ میکرونی کے ساتھ پیش کیا جائیگا اور دوسری ترکیب ہے اسپائسی گارلک ٹوماٹو ساس کی جسے نوڈلز کے ساتھ سرو کیا جائے گا۔ان میں سے آپ کا پسندیدہ ساس کونسا ہے؟

گارلک مشروم ساس

اجزا

مکھن 2 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
مشروم 100گرام سلائسڈ
میدہ 2 چائے کا چمچ
دودھ 1 کپ
چکن کیوب 1عدد
نمک حسب ذائقہ
لال مرچیں 1/2 چائے کا چمچ
کریم 1/2کپ
میکرونی 200 گرام، ابلے ہوئے
لال مرچ سجاوٹ کے لیے
پارسلے سجاوٹ کے لیے

ترکیب

ساس پین میں مکھن گرم کریں۔
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں ۔ 30سیکنڈ تک بھونیں
پھر مشروم ، میدہ ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں تاکہ کچا پن نہ رہے ۔
دودھ شامل کریں۔ چمچ چلاتی رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ پڑیں ۔
چکن کیوبز، نمک اور مرچ ڈالیں ۔
کریم شامل کرکہ چمچ چلائیں ۔ اگر ساس زیادہ گاڑھا ہوجائے تو تھوڑا سا دودھ یا چکن کی یخنی شامل کریں۔
ابلے ہوئے میکرونی ڈال کر مکس کریں ۔
لال مرچ اور پارسلے سے سجائیں ۔

نوٹ: اس ڈش میں چکن کے ریشے کرکہ بھی ڈالے جا سکتے ہیں ۔
دوسری طرح کے پاستا جیسے نوڈلز یا اسپیگٹی بھی میکرونی کی جگہ استعمال کیئے جاسکتے ہیں ۔

گارلک ٹوماٹو ساس ود نوڈلز

اجزا

تیل 1 چائے کا چمچ
لہسن کے جوے 4سلائسڈ
پیاز 1کپ سلائسڈ
ٹماٹر 1/2کلو چاپ
چینی 1چائے کا چمچ
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ (حسب ذائقہ)
لال مرچ 1 چائے کا چمچ (حسب ذائقہ)
پارسلے 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ 2 چائے کے چمچ
ہری مرچیں 3عدد، بیج نکال کر سلائس کرلیں

ترکیب

پین میں تیل گرم کریں ۔ لہسن ڈالیں۔ ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں ۔
پیاز ڈالیں، ٹماٹر شامل کریں ۔
چینی، کالی مرچ، لال مرچ اور پارسلے ڈالیں ۔
ہلکی آنچ پر 30منٹ تک پکائیں جب تک ٹماٹر نرم نہ ہوجائیں ۔
چمچے سے ٹماٹر کو میش کردیں اگر ساس خشک ہو رہا ہو تو پانی شامل کریں ۔
کیچپ، نمک اور ہری مرچیں ڈالیں 5منٹ تک پکائیں پھر ابلے ہوئے نوڈلز شامل کریں ۔
مکس کرکہ ڈش میں نکال لیں ۔
ہری مرچوں سے سجائیں ۔

نوٹ: اگر آپ کو پیسٹ کی طرح کی ساس چاہیے تو ٹماٹر کو پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں ۔

Image Credits: paka dey

Summary
Article Name
پاستا ساس بنانے کے دو مختلف طریقے - ایچ ٹی وی اردو
Description
میکرونی ہوں، نوڈلز یا اسپیگٹی پاستا ہمیں ہر طرح سے پسند ہے ۔ ان دو چھٹ پٹ پاستا ساسز بنانے کے طریقوں سے آپ لنچ ڈنر یا اسنیک کے طور پر فوری پاستا تیار کرسکتی ہیں ۔
Author
Publisher Name
team htv
ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔