جوان نظر آنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں
بڑھتی عمر اپنے ساتھ ساتھ جھریوں ،بال گرنا ،بے رونق جلد اور صحت (health) کے بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے جس کی وجہ سے آپ اکثر اپنی عمر سے بھی بڑے دکھائی دیتے ہیں
خوبصورت اور جوان تو ہر کوئی سکھنا چاہتا ہے لیکن بہت سے افراد ابھی بھی اس بات سے لاعلم ہیں کہ مہنگے مہنگے میک اپ پراڈکٹس اور ادویات کو چھوڑ کے چند غذائیں، چند احتیاط اور طرززندگی میں چند تبدیلیاں آپکو زیادہ بہتر نتائج دے سکتی ہیں
احتیاط
۱. سوفٹ ڈرنک اور بازاری مشروبات سے پرہیز کریں۔
۲. چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
۳. سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔
۴. بے جا ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں۔
۵. تیز دھوپ میں زیادہ گھومنے میں احتیاط کریں۔
۶. فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کا کم استعمال۔
۷ . غیر معیاری کریموں اور صابن کا استعمال نہ کریں۔
طرزِزندگی
۱. رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے کی عادت بنائیں آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند لیں۔
۲. پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
۳. ورزش کو معمول کا حصہ بنائیں۔
۴.چھوٹی چھوٹی مشکلات میں پریشان ہونے کے بجا? اسکا حل تلاش کریں۔
۵. ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں۔
۶. وزن کو اعتدال میں رکھیں بڑھتا وزن مختلف بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔
بہترین غذائیں
کافی:
صبح کافی کا ایک کپ آپ کی جلد کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق کافی کا زیادہ استعمال جلد کو ڈھلکنے سے بچاتا ہے جبکہ کینسر کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جھریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
تربوز:
موسم گرما میں استعمال ہونے والا یہ پھل لائیکوپین نامی جز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور یہ تربوز جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔
انار:
اس جادو اثر پھل کے بیج اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور چہرے کو جھریوں، خشکی اور دیگر امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا استعمال درمیانی عمر میں جلد کو خشکی اور جھریوں کا امکان کم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ انار جلد کو سورج کی مضر شوواؤں کی اثرات سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے.
بلیو بیریز:
یہ پھل چہرے کی سرخی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس پھل میں موجود وٹامن سی اور ای جلد کو چمکاتے ہیں اور آنکھوں کے گرد موجود حلقوں کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پائے جانے والے دیگر اجزائجلد کی رنگت کو سنوارنے کا کام بھی کرتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں:
پالک سے لے کر ساگ تک یہ طاقت کے خزانے سے بھرپور سبزیاں کیروٹین نامی جز سے بھرپور ہوتی ہیں جو جلد کے خلیات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ان میں نمی کو برقرار رکھتا ہے جبکہ جلد کو ہونے والے نقصانات کو دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لیے بھی ان سبزیوں کو اہم تصور کیا جاتا ہے۔
مشروم:
مشروم میں ایک منرل سیلینیم شامل ہوتا ہے جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مشروم کا استعمال جسم میں تانبے یا کاپر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے جس کے نتیجے میں ان کے بالوں میں سفیدی جلد نہیں آپاتی یعنی بڑھاپا جلد آپ کی شخصیت پر قابو پانے میں ناکام رہت ہے۔
انڈے:
آپ کے انگلیوں کے ناخن پروٹین سے بنتے ہیں تو صاف ظاہر ہے جس میں پروٹین کی کمی انہیں کمزور کرسکتی ہے۔ اس سے تحفظ کے لیے انڈون کا استعمال زبردست ہے جو بی کمپلیکس وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں پروٹین کی کمی نہیں ہونے دیتے۔ اس کے علاوہ انڈوں میں شامل پروٹین سے بلڈپریشر میں کمی آتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
اخروٹ:
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور یہ خشک میوہ آپ کے بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔
آم:
آم بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو اپنی مرمت خود کرنے کی صلاحیت دیتا ہے اور چہرے پر جھریوں کی آمد کو بھی روکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو ملائم رکھنے کے لیے بھی اس مزیدار پھل کا استعمال اہمیت رکھتا ہے۔اس کے علاوہ آم میں وٹامن اے بھی ہوتا ہے جو خلیات کو تحفظ دے کر انہیں تنزلی سے بچاتا ہے۔
خربوزے:
خربوزوں میں بھی بیٹا کروٹین اور وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو نہ صرف آپ کے سر کے جلدی خلیات کی نشوونما کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جلد کی اوپری تہہ کی چمک بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ چہرے پر جلد کو مردہ ہوکر پرت کی شکل میں بھی تبدیل نہیں ہونے دیتے۔
مزید جانئے :8عادتیں جو آپ کی جلد کو تباہ کر رہی ہیں