ریسٹورانٹ میں کھائیں بنا وزن بڑھائے۔وڈیو

1,562

باہر کھانا کسے پسند نہیں ہوتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وزن کا خیال نہ رکھا جائے۔ اگر آپ ریسٹورانٹ جاتے ہوئے ان آٹھ باتوں کا خیال رکھیں تو آپ بنا وزن بڑھائے ریسٹورانٹ میں کھانے کا مزہ لے سکتے ہیں:

1۔کمپنی اچھی ہو

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جب آپ گروپ میں کھاتے ہیں تو ملتی جلتی ڈشز آرڈر کرتے ہیں ۔ اگر آپ ایسے لوگوں کے ساتھ کھانا کھانے جائیں گے جو ڈائٹ پر ہیں یا صحت بخش کھانے کھاتے ہیں تو امکان یہ ہی ہے کہ آپ بھی ایسی ہی ڈشز کا انتخاب کریں گے ۔

2۔رش والی جگہ پر بیٹھیں

فوڈ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ اگر آپ کونے کی ٹیبل لیتے ہیں تو اس بات کے امکا نات زیادہ ہیں کہ آپ زیادہ کھائیں یا غیر صحت بخش کھانا آرڈر کریں ۔ اس کے مقابلے میں اگر کھڑکی کے پاس والی ٹیبل یارش والی جگہ پر بیٹھ کر کھانا کھایا جائے تو انسان کم کھانا کھاتا ہے ۔

3۔بوفے میں پھل پہلے کھائیں

تحقیق دانوں کا ماننا ہے کہ آپ سب سے پہلے جس کھانے کی چیز کا انتخاب کرتے ہیں ،باقی ساری چیزیں بھی اسی سے ملتی جلتی اٹھاتے ہیں ۔ پھل سے بوفے کا آغاز کرنے سے ممکن ہے آپ باقی ڈشز بھی ہیلتھی ہی کھائیں گے ۔

4۔آدھا آرڈر پیک کروالیں

جی ہاں جو بھی آپ نے آرڈر کیا ہے اس کا آدھا پورشن ٹیبل پر آنے سے پہلے ہی پیک کروالیں ۔ اس طرح آپ ایک وقت کے کھانے کو دو وقتوں تک کھا سکتے ہیں ۔

5۔روٹی نہ کھائیں

کوشش کریں کھانا بنا روٹی کے کھائیں۔ اس کی جگہ گرلڈ سبزیاں آرڈر کر لیں ۔

6۔ڈرنکس نہ منگائیں

کھانے کے ساتھ صرف چھوٹی پانی کی بوتل منگائیں جو کھانا شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کر لیں۔ سوڈا ڈرنکس اور میٹھے مشروبات سے گریزکریں ۔

7۔تیار ہو کر جائیں

باہر کھانے کو ایک رویگولر سرگرمی بنانے کے بجائے ایک خاص ایونٹ تصور کریں جس کے لئے آپ تیار ہو کر جائیں ۔ بہت زیادہ آرام دہ کپڑوں میں انسان ویسے بھی زیادہ کھاتا ہے ۔

8۔میٹھا گھر کے لئے

ریسٹورانٹ میں میٹھا منگانے کے بجائے یہ سوچیں کے آپ میٹھا گھر جا کر کھائیں گے ۔ اس طرح کھانے میں وقفہ بھی آجائے گا اور ممکن ہے کہ گھر جاکر آپ کو میٹھے کی طلب ہی نہ رہے۔ ریسٹورانٹ میں میٹھے کی پوری ڈش منگانے سے اچھا ہے کہ گھر جا کر ایک چاکلیٹ کھا لی جائے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...