’ایک ضروری بات ‘ جو ہر بچہ کو بتانی ہے

2,428

اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہمارے بچے بالکل غیر محفوظ ہیں ۔اور ہمیں یقین ہے کہ والدین ہونے کی حیثیت سے آپ اپنے بچوں کو دنیا کے خطرات سے محفوظ رکھنا چاہیں گے ۔

لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لئے ذیادہ سے ذیادہ معلومات فراہم کی جائے۔کچھ والدین کو اس موضوع پر بات کرنا مشکل لگتا ہے لیکن ہم اس بات سے متفق نہیں ہیں ۔

’ایک ضروری بات‘ والدین بچوں کو بہادر بنائیں

کنور (Knorr)نے حال ہی میں ایک ضروری بات کے نام سے ایک مہم چلائی ہے جس میںدو ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن کا مقصد بچوں کو یہ تعلیم دینا تھا کہ وہ خطرے کی صورت میں اپنی حفاظت کس طرح کریں۔

ویڈیو کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میں بچوں کے پسندیدہ کنور (Knorr)کے کردار چک اور چیٹی تھے جنھوں نے نہایت آسان زبان میں بچوں تک یہ پیغام پہنچایا تاکہ بچے آسانی سے یہ بات سمجھ سکیں ۔

اجنبی لوگوں سے ہوشیار !

پہلی ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بچے کبھی کسی اجنبی سے بات نہ کریں (#strangerdanger)۔بچوں کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جس سے آپ پہلے کبھی نہ ملیں ہوں اور نہ اس سے کوئی بات کی ہو تووہ آپ کے لئے بالکل اجنبی ہے۔

ایسے لوگ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں سے نہ تو بات کرنی چاہئے،نہ ان سے کوئی چیز لینی چاہئے او ر نہ ہی ان کے ساتھ کہیں جانا چاہئے۔والدین کو بھی چاہئے کہ بچوں کے لئے محفوظ فضا قائم کریں تاکہ بچے ان پر مکمل اعتماد کریں ۔

چھونے کو منع کریں(say no to bad touch)

دوسری ویڈیو میں بچوںکو چھونے کی اچھی اور بری دونوں اقسام بتائی گئی ہیں ۔کسی کو اس طرح چھونا جو اسے ناگوار یا نامناسب لگے چھونے کا برا انداز ہے۔اس چیز کا بچوں کو پوری طرح شعور ہونا چاہئے۔
تاکہ وہ کسی کے غلط انداز سے چھونے پر مزاحمت کرسکیں۔اس سلسلے میں والدین کو بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ ان میں اعتماد پیدا ہو اور وہ ایسی حرکت کے خلاف بول سکیں ۔اس کے علاوہ اگربچے اپنے ساتھ ہونے والی کسی بات سے آگاہ کریں تو ان کی بات غور سے سنیں ۔

اس پیغام کو عام کریں

اس طرح کی باتیں کرنا مشکل اور غیر مناسب تو لگتی ہیں لیکن پھر بھی یہ ویڈیو بچوں اس موضوع سے متعارف کرانے اور اس پر مزید بات کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔اس پیغام کو پھیلانے پر ذیادہ سے ذیادہ زور دیجئے تاکہ بچہ بنا کسی خوف کے اپنے ساتھ ہونے والے کسی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر آپ کو آگاہ کرسکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...