سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ وڈیو

4,424

سر درد کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کے کوئی بیماری ، خوراک کی کمی،الرجی ، تھکان ، نظر کا مسئلہ ہا پھر چوٹ بھی ہوسکتی ہے۔ اپنے سردرد کی وجہ جان کر سردرد سے باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔

سردردکی عام وجوہات:

نزلہ اور زکام:

نزلے اور زکام کی وجہ سے سر میں درد ہونا ایک عام سی بات ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جن لوگوں کو نزلہ یا زکام ہوتا ہے ان میں سے ۶۰ فیصدافراد سردرد کا شکار ہوتے ہیں ۔ زکام اور نزلے میں بلغم اور سوجن ہونے کی وجہ سے سائنس کیویٹی اور سر میں درد ہوتا ہے۔

مزید جانئے : سر درد کی دوائیں کھانا نقصان دہ

شدید بخار:

شدید بخار کی علامات میں سے ایک علامت سردرد بھی ہے جو بخار کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہتاہے ۔ سر میں خون کی نالیوں کے سوجنے کی وجہ سے سرمیں درد ہوتا ہے ۔یہ عام طور پر انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے بخار کی وجہ سے ہوتا ہے۔

نظر کی کمزوری:

سر کے اگلے حصے میں ہونے والا درد آنکھوں کی کسی تکلیف کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ آنکھوں کی وجہ سے ہونے والا سردرد کم دیکھنے میں آتا ہے۔ یہ درد غیر متوازن مسلزیانظر کی کمزوری کی وجہ سے ہے جو صحیح نمبر کا عینک لگانے کے بعدختم ہوجاتا ہے۔

مزید جانئے : سر کے درد کا علاج دوا کے بغیر

ذہنی دباؤ

ذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی سر میں درد ہوتا ہے۔ عام طور پر جذباتی ، جسمانی یا نفسیاتی دباؤ اس درد کا باعث بنتا ہے ۔ اکثر ڈپریشن کی وجہ جاننا مشکل بھی ہوجاتا ہے ۔ ڈپریشن کی صحیح وجہ جاننے کے بعد اس کا علاج ممکن ہوجاتا ہے۔

بلڈپریشر

سر میں شدید دبائو کے ساتھ یہ درد محسوس ہوتا ہے جو صبح کے وقت زیادہ شدید ہوجاتا ہے اور دن گزرنے کے ساتھ کم ہوجاتا ہے بہت زیادہ ہائی بلڈپریشر اس درد کا باعث بنتا ہے ۔بلڈ پریشر کی دوا لینے سے درد میں کمی ہوجاتی ہے ۔ اس درد سے بچنے کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا نہات ضروری ہے۔

مزید جانئے : سردرد کی چھ اہم وجوہات

نیند پوری نہ ہونا

رات کو نیند پوری نہ ہونا یا جاگتے رہنے سے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے ۔ جسم کے مسلز کی بے سکونی کی وجہ سے ذہنی ٹینشن درد کا باعث بنتا ہے اس کے علاوہ جسم اسٹریس کے ہارمونز بنانے لگتا ہے۔ یہ دونوں مل کر سر درد میں اضافہ کا باعث بن جاتے ہیں۔

دانتوں کا مسئلہ

دانتوں کی بیماری یا خرابی کی وجہ سے بھی سر کے اوپری حصے میں درد ہوتا ہے۔ سر کا یہ درد دانت کی خرابی میں سے ایک علامت ہے ۔ اگر آپ کے سر کے اوپری حصے کا درد نہیں جارہا اور آپ کو دانتوں کا کوئی مسئلہ ہے تو ڈینٹسٹ کو ضرور دکھائیں تاکہ ان دونوں مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔

مزید جانئے :سر میں درد کے اسباب واقسام

ٹیومر

اکثر مواقع پر دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹیومر کی وجہ سے ہونے والا درد ہر گزرتے دنوں کے ساتھ بڑھتا چلاجاتا ہے ۔ اچانک الٹی ہونا، بینائی اور بولنے میں مسئلہ ہونا، شخصیت میں تبدیلی آنا، ذہنی توازن میں کمی ہوجانا شامل ہیں۔ٹیومر کی وجہ سے سر درد کا علاج آپریشن یا ریڈی ایشن سے کیا جاتا ہے۔

بھوک

یہ درد کھانا کھانے سے پہلے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ مسلز کا کھنچائو، لوبلڈ شوگر، زیادہ سونا یا کھانا نہ کھانا یا ڈائٹنگ ہوتی ہے۔ اس درد سے بچنے کے لیے متوازن غذا جس میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ شامل ہولینا اشد ضروری ہوتا ہے۔

مزید جانئے : آدھے سر کے دردکی وجوہات اور آسان علاج

الرجی:

ایسے لوگ جو کسی خاص خوشبو، روشنی ، ذائقے سے الرجک ہوتے ہیں ان میں اس الرجی کی وجہ سے سر میں درد ہوجاتا ہے اس درد کی وجہ کا صرف مریض کو ہی علم ہوتا ہے کہ اسے کس چیز سے الرجی ہوئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...