آج کا دن کیسا رہے گا؟15 ستمبر 2021

14,706

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

گزشتہ روزآپ کی کسی سے اچھی خاصی تکرار ہوئی ۔ معاملات کافی حد تک قابو میں ہیں لیکن ایک بات ایسی ہے جو ابھی تک آپ کو پریشان کر رہی ہے ۔ آپ کواس معاملے میں درگزر سے کام لینا ہوگا ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج آپ کو ایک بیش قیمتی معلومات کا خزانہ ملے گا۔ اس سے آپ ایسے لوگوں کو متاثر کر پائیں گے جو آپ کو کریئر کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

یوں تو آپ معاملات کو بہت سمجھداری سے حل کرنا جانتے ہیں لیکن یہ وقت حل نکالنے کے لئے مناسب نہیں ۔ ابھی صرف باتوں کو اچھی طرح سمجھ لیں ۔ حکمت عملی کے لئے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

گزشتہ چند دنوں سے آپ اتنے مصروف تھے کہ باقی لوگوں کو اپنا پلان بتانے کا آپ کو موقع ہی نہیں ملا۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ آپ سے ناراض ہیں۔ تھوڑی کوشش کریں تو اچھے تنائج برآمد ہونگے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

ا یک تقریب میں آپ کی چند زبردست مقناطیسی شخصیت کے مالک افراد سے ملاقات ہوگی ۔ ان لوگوں سے آپ کی دلچسپ موضوعات پر بات ہوگی۔اور ایک اچھی دوستی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ کو اپنی چند عادتوں کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ اب ان کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس میں کچھ دشواری تو پیش آئے گی لیکن آگے چل کر اس تبدیلی کے مثبت نتائج آپ کے سامنے آنے لگیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

سما جی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اچھی بات ہے لیکن کبھی کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑ جاتا ہے جو آپ کی بات سننے کے بجائے اپنی سوچ آپ پر مسلط کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ آپ کا پالا بھی ایسے ہی لوگوں سے پڑ گیا ہے۔ انہیں خود پر حاوی نہ ہونے دیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آج اپنے گھر کے حوالے سے آپ کو خوشخبری ملے گی۔ اس خبر کا آپ کو کافی عرصے سے انتظار تھا ۔ دوسروں کو بھی اس خوشی میں شامل کریں ۔ حقیقی خوشی وہ ہی ہوتی ہے جو سب کے ساتھ بانٹی جائے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اگر آپ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا کوئی نیا ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو آج اس کا آغاز کرنے کا اچھا دن ہے ۔ آپ کو اس عمل میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

اب تک کی بات چیت سے آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ لوگ آپ کی بات سمجھ چکے ہیں اور اس معاملے میں آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ البتہ کچھ رکاوٹیں ہیں جو ابھی راستے کہ سامنے  کھڑی ہیں ۔ جس کی وجہ سے کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج آپ کے ذہن میں کئی عجیب و غریب سے خیالات آئیں گے جن کے بارے میں سوچ کر آپ تھوڑا گھبرا بھی جائیں گے ۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں آ ج آپ کا ذہن بہت تیز کام کر رہا ہے ۔ اس وقت کا مثبت استعمال کریں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کچھ معاملات ایسے ہیں جن کو آ پ کافی عرصے سے سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سلجھا نہیں پارہے ۔ ستاروں کی گردش ان دنوں آپ کے حق میں ہے ۔ لہٰذا آپ کو جلد ہی کامیابی حاصل ہوگی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...