بٹر چکن یا چکن مکھنی

42

بٹر چکن یا چکن مکھنی ایک بڑی مزیدار ڈش ہے جس میں گرلڈ مچھلی کو کریمی ٹماٹر کے سالن میں تیار کیا جاتا ہے ۔

چکن کو پہلے کریم، دہی، اور مرچوں کے مصالحے میں میرینیٹ کرتے ہیں ۔ مصالحوں میں گرم مصالحہ، ادرک، لہسن، لیمبو ، کالی مرچ، دھنیا، زیرہ، ہلدی اور مرچ شامل ہوتی ہے ۔

چکن کو عموماًتندور میں پکایا جاتا ہے لیکن اسے روسٹ، گرل یا پین فرائی بھی کیا جا سکتا ہے ۔اسے بٹر کے ساس میں پکا کر پیش کیا جا تا ہے ۔ بٹر کے ساس میں کئی طرح کے مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ہینگ،زیرا، لونگ، الائچی، دھنیا، مرچ اور قصوری میتھی شامل ہے ۔
کریم کو ساس میں یا اوپر سے سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ کاجو کے پیسٹ کو سالن گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے ۔

اجزا

چکن کے لیے:
بون لیس چکن 400گرام
ادرک پیسٹ 1/2کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ 1/2سکھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل فرائی کرنے کے لیے

گریوی کے لیے:
مکھن 4کھانے کے چمچ
تیل 1کھانے کا چمچ
پیاز سلائسڈ 250گرام
ٹماٹر چاپ ہوئے 1/2کلو
کاجو یا کاجو کا پیسٹ 8سے10
چینی 2کھانے کے چمچ
سرکہ 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
پانی 1کپ
مکھن 1سے2کھانے کے چمچ
کریم 4کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچ
قصوری میتھی 1چائے کا چمچ

ترکیب

ایک درمیانے سائز کا پیالہ لیں اس میں چکن، ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ ، لال مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں ۔ 30منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ۔
ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔ چکن پیسز کو کم تیل میں فرائی کریں تاکہ دونوں سائڈ اچھی طرح سے پک جائے۔ ایک طرف رکھ دیں ، مکھن گرم کریں اور تھوڑا سا تیل۔
پیاز ڈالیں رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں ۔
لہسن پیسٹ شامل کریں ۔ اس کے بعد ٹماٹر۔
ٹماٹر کچھ دیر تک پکائیں پھر کاجو یا کاجو پیسٹ ڈالیں ۔ بعد میں چینی، سرکہ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر شامل کریں ۔ایک کپ پانی ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں ۔
پیاز اور ٹماٹر کے اس مکسچر کو بلینڈ کر لیں ۔ بلینڈ رمیں ڈالنے سے پہلے دھیان رکھیں کہ مکسچر ٹھنڈا ہو گیا ہو۔
جب مکسچر بلینڈ ہو جائے تو چھان لیں ۔
کریم کی شکل اختیار کر جائے تو چکن شامل کریں اور ابال آنے دیں ۔
مکھن ڈالیں ، کریم ،گرم مصالحہ، ہینگ ڈالیں ۔
چمچہ چلاتی رہیں اور ابلے چاول یا نان کے ساتھ پیش کریں ۔
مکھن اور قصوری میتھی سے سجائیں ۔

تبصرے
Loading...

Connection Information

To perform the requested action, WordPress needs to access your web server. Please enter your FTP credentials to proceed. If you do not remember your credentials, you should contact your web host.

Connection Type