پریگننسی میں کھائی جانے والی صحت بخش و ہلکی غذائیں

14,576

حمل (پریگننسی) کادورانیہ ہرعورت کے لئے نہایت اہم ہوتاہے۔اس کے کچھ اپنےتقاضے ہوتے ہیں جن کاخیال رکھناہرعورت کے لئے نہایت ضروری ہوتاہے ۔دوران حمل بارباربھوک لگنایاپھرکچھ خاص کھانے کادل چاہناعام سی بات ہے۔لیکن اس بات کوضرورمدنظررکھیں کہ آپ جوبھی کھائیں وہ صحت بخش ہو اوراس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہوں جس کی آپ کواورآپ کے بچے کوضرورت ہے۔
ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایسی کچھ صحت بخش ہلکی غذائیں(اسنیکس ) جس میں نہ کیلوریز زیادہ ہوں گی اورنہ نقصان دہ اجزاء ۔بس آسانی سے تیارکریں اور اور اپنی بے وقت کی اٹھنے والےبھوک کو مٹاے۔

۱۔سیب و چیدرچیز

دوران حمل 28سے 30گرام فائبر کی روانہ ضرورت رہتی ہے۔انھی غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے معمول سے زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ایک درمیانہ سائز کے سیب میں صرف 95کیلوریز ہوتی ہیں۔دوران حمل 1000ملی گرام کیلشیم روزانہ لینے چاہئیں۔یہ ضرورت آپ چیدر چیز سے پوری کرسکتی ہیں۔ایک اونس چیدر چیزمیں 200ملی گرام کیلشیم ہوتاہے۔ایک سیب اورچیدرچیز کاایک سلائس آپ ضرورلیں تاکہ دوران حمل صحت برقرار رہیں۔

مزید جانئے : دوران ِحمل جلد میں رونما ہونے والی تبدیلیاں

۲۔بادام

دوران حمل بادام کواپنی غذاکاحصہ ضروربنائیں۔خاص طورپراگرآپ زیادہ ڈیری پروڈکٹ استعمال نہیں کرتی۔ایک اونس بادام میں 76ملی گرام کیلشیم،1 گرام آئرن اور3.5 گرام فائبرپایاجاتاہے۔اس میں پایاجانے والافیٹ ماں اوربچے دونوں کے لئے صحت بخش ہے۔اسے آپ دلیہ ،سلادیادہی میں بھی ملاکرکھاسکتی ہیں۔

۳۔انڈہ

وٹامن ڈی کی کمی کوپوراکرنے کے لئے انڈہ چاہے ابال کریاآملیٹ کی صورت میں بریڈ سلائس یامفن کے ساتھ لیں۔یہ بچے کی ہڈیوں اوردانتوں کومضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہم ہوتاہے۔انڈے کی زردی میں وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ 125ملی گرام کولین بھی پایاجاتاہے جوبچے کی ذہنی نشوونماکرکے پیدائشی نقائص سے بچاتاہے۔

مزید جانئے :حمل سے متعلق10غلط فہمیاں

۴۔ٹریل مکس

ایک ایک چمچ کدوکے بیج،خشک چیریز،بادا م اورچاکلیٹ چنکس یاپھراخروٹ ،ناریل ،کا جو اورآم ایک ایک چمچ ملاکر آپ کھاسکتی ہیں۔اس سے کیلشیم ،وٹامن ڈی اورمیگنیشیم حاصل کیاجاسکتاہے ۔حاملہ عورت کوروزانہ 300ملی گرام میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے جوکدوکے بیج سے باآسانی حاصل کیاجاسکتاہے۔

۵۔ناشپاتی

اگردوران حمل آپ کوپیروں میں اینٹھن اوردرد کی شکایت رہتی ہے توآدھےناشپاتی کومیش کرکے ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ کھائیں۔پوٹاشیم کی کمی کی وجہ سے پیروں کے پٹھوں میں کھنچاؤ ہوتاہے اورناشپاتی پوٹاشیم کاخزانہ ہے۔آدھے ناشپاتی میں 345ملی گرام پوٹاشیم،۵گرام فائبراور114کیلوریز ہوتی ہیں۔

مزید جانئے :حمل کے دوران 10مثبت سرگر میاں اپنائیں

۶۔دہی

ایک کپ دہی اگرآپ اپنے پسندیدہ پھل اوراخروٹ کی ٹوپنگ کے ساتھ کھائیں تو یہ نہایت صحت بخش رہتاہے۔ا س میں دودھ سے زیادہ پروٹین اورکیلشیم کی مقدارپائی جاتی ہے۔اسکے استعمال سے نظام ہضم بھی ٹھیک رہتاہےاور صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

۷۔کاٹیج چیز ود گرینولا

دوچمچ گرینولااورایک چھوٹاکپ کاٹیج چیز اپنے پسندیدہ پھل کی آمیزش کی ساتھ تیار کرلیں۔چاراونس کاٹیج چیز میں 29ملی گرام کیلشیم اور۱۴ گرام پروٹین اورصرف ۸۱ کیلوریز ہوتی ہیں۔ہائی فائبر پرمشتمل گرینولاآسانی سے دستیاب ہوتے ہیں ۔اسے بھی آپ اپنی پسند کے پھل یاخشک میوہ جات کے ساتھ لے سکتی ہیں۔

مزید جانئے : تھائرائڈ کا مرض اور دورانِ حمل پڑنے والے اثرات

۸۔ٹورٹیلاود ہیومس

ایک ٹورٹیلایاپیٹابریڈ اورایک چوتھائی کپ ہیومس کے ساتھ آدھے کپ ٹماٹر سلائس ڈال کرکھائیں۔ٹماٹرمیںبیٹاکیروٹین کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جوصحت مندمدافعتی نظام کے لئے ضروری ہیں۔اورہیومس کیلوریز سے لبریزہوتاہےجو کہ صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

۹۔یخنی

سردی کاموسم ہواورگرماگرم یخنی ہوتو سردی بھی دورہوجاتی ہے اورتوانائی بھی آجاتی ہے۔دوران حمل انتہائی کمزوری کا احساس ہوتا ہے اورہرموسم شدت سے محسوس ہوتاہے۔ اسی لئے موسم کے اثرات سے بچنے کے لئے دیسی مرغی کی یخنی کااستعمال ضرورکریں۔اس سے بھوک بھی مٹ جائے گی اورفوری توانائی بھی بحال ہوجائے گی۔

۱۰۔خشک میوہ جات اورپاپ کارن

دوران حمل توانائی کاخزانہ خشک میوہ جات کااستعمال ضروری ہے۔چاہے آپ خشک میوہ جات خالی کھائیں یاکسی چیز کی آمیزش کے یہ ہرطرح سے آپ کیلئے مفیدہیں۔پاپ کارن کھائیں اس سے نہ صرف توانائی بحال بلکہ موڈ بھی خوشگوارہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...