اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ ذہین ہو تو دوران حمل یہ 7غذائیں استعمال کریں

102,871

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دوران حمل زیادہ چکنائی والی چیزیں کھانے سے آپ کے بچے کا ذہن صحت مند رہتا ہے۔
اگر آپ حاملہ ہیں اور چاہتی ہیں کے آپ کا بچہ ذہین ہو تو آپ کو صحیح غذا لینی ہوگی۔یہ بات مذاق نہیں،دوران حمل صحیح غذا کا استعمال بچے کے دماغ کو طاقت ور بناتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق یہ غذائیں نہ صرف بچے کا حافظہ تیز کرتی ہیں بلکہ ذہنی مسائل جیسے الزائمرکی بیماری سے بھی محفوظ رکھتی ہیں

زیادہ چکنائی والی غذا آپ کے ہونے والے بچے کو الزائمر کی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے:

ایک نئی تحقیق کے مطابق فیٹس والی غذاجیسے سالمن،میوے،پنیر اور اواکاڈوکے دوران حمل استعمال سے بچے کے ذہن میں ہونے والی ایسی تبدیلیوں سے حفاظت رہتی ہے جو مستقبل میں الزائمر کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں ۔ماضی میں کی گئی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کی مائوں کو الزائمر کی بیماری ہوتی ہے ان کی فیملی میں اس بیماری کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔اس معاملے میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس بیماری سے بچا سکتی ہے۔

ذہین بچے کی پیدائش کے لئے زمانہ حمل میں لینے والی غذائیں:

ایک بچے کو نئی چیزیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔جس کے لئے اسے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنے بچے کو مستقبل میں ذہین اور توانا رکھنے کے لئے دوران حمل یہ غذائیں کھائیں۔

چکنائی والی مچھلی:

سالمن اور میکریل مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وافر مقدر میں ہوتا ہے۔جو بچے کی ذہنی نشونماء کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ مرتبہ چکنائی والی مچھلی ضرور کھائیں۔

پتوں والی سبزیاں:

ہری سبزیوں جیسے پالک اور دالوں میں فولک ایسڈ ہوتا ہے۔یہ غذائی اجزاء بچے کے ذہن کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں ۔اس کے علاوہ فولک ایسڈ بچے کو ذہنی اور قلبی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔


حمل ٹھہرنے کی علامات یہ ہیں


بلیو بیریز:

بلیو بیریز میں اینٹی اوکسی ڈنٹس ہوتے ہیں جن کی بناء پر بلیو بیریز بچے میں محسوس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں ۔یہ پھل الزائمر اور دل کی بیماریوں سے بچے کی حفاظت کرتا ہے۔اگر آپ بلیو بیریز نہیں کھانا چاہتیں تو اس کے بدلے ٹماٹر،رس بیری،بلیک بیری اور پھلیاں لے سکتے ہیں ۔

انڈے :

انڈوں میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم کولین ہوتی ہے۔یہ بچے کی ذہنی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاتی ہے۔انڈوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور کم کیلو ریز ہوتی ہیں ۔

بادام:

بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو ذہنی نشو نماء کو تیز کرتے ہیں ۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا ہونے والا بچہ ذہین ہو تو اپنی غذا میں مٹھی بھر بادام بھی شامل کرلیں ۔اس کے علاوہ بادام میں دوسرے اہم غذائی اجزاء جیسے میگنیشیئم،فیٹس،پروٹین اور وٹامن Eبھی شامل ہیں ۔اگر آپ بچے کی ذہنی صلاحیت کو بڑھانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے دوران حمل مونگ پھلی بھی کھا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ اخروٹ میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں اس لئے انھیں بھی حاملہ خواتین اپنی غذا میں شامل کرسکتی ہیں ۔

گریک یوگرٹ:

ماں کے پیٹ میں بچے کی ذہنی نشونماء کے لئے ،نروز سیلز کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کے دوران حمل اپنی غذامیں پروٹین والی غذائیں ضرور شامل کی جائے۔گریک یوگرٹ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ بچوں کی ہڈیوں کی نشونماء کے لئے بھی اچھی ہے۔ساتھ ہی گریک یوگرٹ میں آیوڈین بھی موجود ہے۔جس کی وجہ سے بچے کا وزن کم ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ۔

پنیر:

پنیر وٹامنD حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔وٹامن Dبچے کی ذہنی نشونماء کے لئے بہت ضروری ہے۔حاملہ خواتین میںوٹامن Dکی کمی کی وجہ سے پیداہونے والے بچے کاIQلیول کم ہوتا ہے۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچے کا IQلیول اچھا ہو تواپنے اندر وٹامن Dکی کمی نہ ہونے دیں۔اس کے علاوہ وٹامن Dحاصل کرنے کے لئے صبح کے وقت دھوپ میں بھی بیٹھیں۔


یہ جانئے : کس طرح حمل ٹہرایا جائے ؟ اویولیشن اور فرٹائلیٹی حمل ٹہرانے میں کس طرح مددگار ہیں 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...