حمل میں وزن بڑھانے کے طریقے

13,875

حمل کے دوران اکثر خواتین کا وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا وزن کنٹرول میں رہے ۔لیکن ایسی بھی خواتین ہوتی ہیں جن کا دوران حمل بڑھنے والا وزن بھی ناکافی ہوتا ہے اور انھیں اور زیادہ وزن بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوران حمل وزن بڑھانے کے طریقے ذیل میں درج کئے جارہے ہیں :

بار بار کھائیں:

بعض اوقات دوران حمل آپ کا وزن نہیں بڑھتا کیونکہ آپ کا پیٹ اتنا پچکا ہوا ہوتا کہ آپ زیادہ کیلوریز لے ہی نہیں پاتے ۔ اس کے لئے تھوڑا تھوڑا لیکن بار بار کھانے سے آپ دن بھر میں کچھ زائد کیلوریز لے ہی لیں گی۔اس سے دوران حمل ہونے والی متلی اور سینے میں جلن کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

باہر جائیں تو کچھ اپنے ساتھ لے جائیں:

اگر آپ زیادہ وقت گھر سے باہررہتی ہیں تو اپنے ساتھ اسنیکس کے طور پر کوئی چیز ضرور رکھیں ۔اپنے ساتھ ایسی چیز رکھیں جسے بنانے کی ضرورت نہ پڑے ۔جیسے میوے یعنی بادام وغیرہ اس کے علاوہ آپ ڈرائی فروٹس ٹرائفل میں بھی شامل کر سکتی ہیں۔اگر آپ کے پاس کھانا ٹھنڈا رکھنے کی جگہ ہے توآپ پھل کے ساتھ پنیر بھی لے جاسکتی ہیں ۔سیب اور امرود کے ساتھ چیڈر چیز بہت ہی مزیدار لگتا ہے۔
پھل بہترین اسنیکس کا کام دیتے ہیں اپنے پرس میں کیلا یا کینو رکھیں تاکہ آپ کو کھانا یاد رہے۔اس کے ساتھ جسم میں پروٹین بڑھانے کے لئے مٹھی بھر بادام یا کوئی اورمیوہ کھائیں ۔

کیلوریز کے لئے مشروب لے لیں:

اگر آپ سے کھایا نہیں جاتا اور آپ زیادہ کیلوریز نہیں لے پاتیں تو اس کے لئے ایسا مشروب لے لیں جس سے آپ کو زائد کیلوریز مل جائیں ۔
اپنے لئے اسمودی تیار کرلیں اور وقفے وقفے سے پیتی رہیں ۔زائد کیلوریزحاصل کرنے کے لئے آپ اپنے شیک میں پروٹین پائوڈر بھی شامل کرسکتی ہیں ۔ پھل اور سبزیوں کی اسمودی آپ کی وٹامن اور منرلز کی کمی کو بھی پورا کریں گی۔


مزید جانئے : حمل کے دوران 10مثبت سرگر میاں اپنائیں


غذائیت سے بھر پور اسنیکس کھائیں :

اسنیکس کے ذریعے زیادہ کیلوریز حاصل کرنے کے لئے آپ زیادہ ابلا ہوا انڈا ،دہی یا پنیر لیں یہ چیزیں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور آپ کے لئے کافی مفید ثابت ہونگی۔اس طرح آپ کو بہت زیادہ کھا نے کی ضرورت نہیں ہوگی۔سیب کی پھانکوں کے ساتھ چیڈر چیز مزہ دینے کے ساتھ آپ کی بھوک کو بھی ختم کرے گا۔

ضرورت ہوتو سپلیمنٹس کا استعمال کریں:

دوران حمل صحت مند رہنے کے لئے قدرتی غذا جیسے پھل، سبزیاں ،گوشت اورانڈے کھانے چاہئیں ۔لیکن اگر آپکو یہ چیزیں کھانا مشکل لگتی ہوں ۔تو آپ سپلیمنٹس کا بھی استعمال کرسکتی ہیں ۔ پروٹین پائوڈر کو کھانے یا شیک میں ملا کر پینے سے زائد کیلوریز حاصل ہو سکتی ہیں ۔حاملہ خواتین اوربچے کی غذائی ضروریات کوپیش نظر رکھتے ہوئے یہ سلیمنٹس تیار کئے جاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی غذائی ضرورت کو پورا کرسکتی ہیں ۔


کس طرح حمل ٹہرایا جائے ؟ اویولیشن اور فرٹائلیٹی حمل ٹہرانے میں کس طرح مددگار ہیں ،جانئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...