دفترمیں کامیابی حاصل کرنے کے چند اصول
دن کا اچھا آغاز دن بھر تندرست، چست و توانا رہنے اور مختلف مشکلات کے حل کی تلاش کی ضمانت ہوتا ہے اور اگر دن کا نا مناسب آغاز ہو تو دن بھر طبیعت میں بے چینی اور بوجھل پن رہتا ہے جو آپکی دفتری معمولات اور ترقی کے حصول میں رکاوٹ کی وجہ بن جاتا ہے کس طرح اپنے دن کے آغاز اور دفتری معملات کو بہتر بنا کے آپ ترقی کی سیڑیوں کو عبور کر سکتے ہیں یہ ہم آپکو بتاتے ہیں ۔
صبح جلدی بیدار ہو !
دن کا اچھا آغاز کرنے کے لئے صبح جلدی اٹھیں ایک کہاوت ہے کہ جلدی سونا اور جلدی اٹھنا آپ کو صحت مند، دولت مند اور عقل مند بناتا ہے صبح جلدی اٹھنے کی عادت سے آپکی تخلیقی سوچ میں اضافہ ہوگا کامیاب افراد کی عادتوں میں یہ عادت ہمیشہ مشترکہ ہوتی ہے ۔
مزید جانئے :بھرپور زندگی کے12منفرد اصول
وقت پر پہنچیں
دفتر وقت پر پہنچنے کے لئے ضروری ہے کے اپنے دفتر پہنچنے سے پہلے کے کاموں کا جائزہ لیں ان کاموں میں جتنا وقت لگتا ہے اس وقت کے حساب سے اپنی روٹین بنائیں ناشتہ سکون سے کریں جلد بازی میں کوئی کام درست نہیں ہوتا،وقت پر دفتر پہنچ کے ہی آپ دفتری کاموں کو سہی طریقے سے انجام دے سکتے ہیں ۔
جگہ کو آرام دہ بنائیں
دفتر میں اپنے بیٹھنے کی جگہ کو اپنے حساب سے آرام دہ بنائیں تاکہ آپ الجھن کا شکار نہ ہوں۔اپنی کرسی، ڈیسک، کی بورڈ، ماؤس وغیرہ کو اپنےترتیب سے رکھیں۔ غیر ضروری اشیاء کو اپنے قریب سے ہٹا دیجئے یہ دماغ پر اضافی بوجھ ڈالتی ہیں اپنی ڈیسک کو منظم رکھیں۔
مزید جانئے :ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ،احساسِ کمتری!
خوش اخلاقی
خوش اخلاقی سے سب کے کام آئیں سب سے یکساں برتاؤں رکھیں چاہئے کوئی آپ سے چھوٹا ہو یا بڑا سب سے خوش اخلاقی سے گفتگو کریں ضروری نہیں کہ دفتر میں پہنچتے ہی اگلے منٹ سے کام شروع کردیا جائے۔ سلام کرنے میں پہل کرنے کی عادت ڈالے۔آپ تھوڑی چہل قدمی کرتے ہوئے اور خبریں دیکھتے یا پڑھتے ہوئے اپنے ساتھیوں سے حال احوال دریافت کرسکتے ہیں۔ یہ عمل آپ کے ذہن پر خوشگوار اثر ڈالے گا۔
کاموں کی فہرست
اپنے کاموں کی فہرست ایک دن پہلے ہی تیار کر لیں اور اتنا وقت لازمی رکھیں کے اگر کوئی کام فوری طور پر کرنا پڑ جائے تو آپکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا ہو کام کو ہمیشہ وقت پر پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ اچھی ساخت قائم ہوسکے۔
مزید جانئے :زندگی کی پریشانیوں سے کس طرح نمٹیں؟
ترقی کی جانب نظر
اپنی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں آپکے ایسا کرنے سے آپکو کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں مدد ملے گی اور مستقبل بھی روشن ہوجائے گا۔
چہل قدمی
صرف ایک جگہ بیٹھ کے کام کرنے سے آپ تناؤ اور تھکن کا شکار ہو سکتے اس لئے ہر تھوڑی دیر کے بعد یا جب آپ تناؤ یا تھکن محسوس کریں تو تھوڑی دیر کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اگر ایسا ممکن نہ ہو تو دفتر کے اندر ہی تھوڑی دیر کے لئے چہل قدمی لازمی کریں یہ عمل آپکے دماغ کو پر سکون کریگا جس سے آپکو کام کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید جانئے :طرز زندگی میں10 تبدیلیاں لائیں اور سدا جوان رہیں
مداخلت کو نظر انداز کریں
ایسی چیزیں، مباحثے یا افراد جو آپ کی توجہ کو بھٹکادے اور آپ کو کام پر توجہ نہ مرکوز کرنے دیں، ان سےمکمل طور پر دور رہیں۔ مکمل یکسوئی اور توجہ سے کام کریں، یقیناً کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
کام سے سیکھیں
کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اس کے نتائج پر نظر ڈالے ، تتائج اچھے اور راستہ کٹھن ہونےکے ڈر سے آپ اپنے کام کو محدود نا کریں جو ورنہ یہ عمل آپ کی ترقی میں رکاوٹ کی وجہ بن جائے گا۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اگر کسی کام کو انجام دینے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو دوستوں یا ساتھیوں کی مدد حاصل کرنے میں کسی قسم کی شرم محسوس نا کریں ہر انسان اسی طرح سے ہی سیکھتا اور آگے بڑھتا ہے۔
مزید جانئے :ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کیسے گزاریں؟
منفی فکر اور عمل سے دور رہیں
منفی فکروں اور منفی سوچوں کو فروغ دینے والے افراد سے خود کو دور کریں۔ جو لوگ آپ کو الجھن میں ڈالنے کا سبب بنتے ہیں ان سے دور رہنا بہتر ہے۔ یہ آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت پر بھی منفی اثرڈالتے ہیں۔