5قسم کی لڑائیاں جو مضبوط ازدواجی رشتے کو ظاہر کرتی ہیں

10,424

کسی شادی شدہ جوڑے میں لڑائی نہیں ہوتی؟ برسوں پرانی ازدواجی زندگی میں بھی خیالات کے تضاد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔بلاشبہ جوڑوں کے درمیان مباحثہ ان کے رشتے کی مضبوطی کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے کہ یہ رشتہ کتنے عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔
اپنے معاشرے کو ذہن میں رکھیں تو عورتوں کے لئے لفظـ” سمجھوتہـ” بہت ہی مقبول ہےاور یہی رشتوں کو قائم رکھنے کی بڑی وجہ ہے۔پھر بھی یہ جاننا نہایت آسان ہوتا ہے کے یہ دونوں ایک دوسرے کے خیالات کو بخوشی قبول کرتے ہیں یا ایک دوسرے کے وجود کو صرف برداشت کر رہے ہیں۔
جوڑوں کے درمیان ہونے والی یہ پانچ قسم کی لڑائیاں ان کے درمیان صحت مند اور مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہیں

خرچہ کرنے میں آپ مختلف چیزوں کو اہمیت دیتے ہیں:

جب پیسے خرچ کرنے کی بات آتی ہے تو آپ دونوں کسی ایک بات پر کبھی متفق نہیں ہوتے۔آپ بچت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کا ساتھی ان پیسوں سے سرمایہ کاری کرنے کی بات کرتا ہے۔خاتون خانہ کے لئے گھر کی تزئین وآرائش پر خرچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ،جبکہ مرد ایک ایک پائی بچانے میںدلچسپی لے سکتا ہے۔دوران سفر آپ کسی سستی رہائش گاہ کو ترجیح دے سکتے ہیں جبکہ آپ کا ساتھی پر آسائش گھر کو بک کرانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
پیسوں سے متعلق ا ختلاف رائے ہونا عام بات ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایک دوسرے کے خیالات کو سنا جائے اور دوسرے کی رائے کو اہمیت دی جائے۔اختلافات سے قطع نظر دوسرے کی ضروریات اور ترجیحات کواہمیت دینا ہی رشتے کو اور مضبوط بناتا ہے۔

آپ مختلف انداز میں کام کرتے ہیں:

آپ کو ہمیشہ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ آپ کا شوہر گھر کے کسی کام کو صحیح طرح انجام نہیں دیتا ،چاہے وہ بستر صحیح کرنے کی بات ہو یا برتن سنک میں رکھنے کی یا کوئی اور کام ۔دوسری طرف اسے بھی ان باتوں پر آپ کا ہر وقت ٹوکنا اچھا نہیں لگتا۔
آپ کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لیںآپ اسے ٹوکنے سے خود کو نہیں روک سکتیںاور پھر دن کے اختتام پر یا تو آپ وہ تمام کام خود کرتی ہیں یا پھر جس طرح کئے گئے ہیں انھیں اسی طرح قبول کرلیتی ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ وقفے وقفے سے ہونے والی یہ نوک جھوک اختتام پزیر ہوجاتی ہے اور آپ پھر سے خوش وخرم زندگی گزارنے لگتے ہیں ۔

مزید جانئے :شادی اپنی پسند کی ہو یا والدین کی؟

دونوں کو ایک دوسرے کے دوستانہ میل ملاپ سے مسئلہ ہوتا ہے:

زیادہ تر جوڑے یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ وہ اپنے ساتھی کو اپنے دوستوں کے ساتھ کتنا وقت گزارنے دے سکتے ہیں۔یہ اختلاف جھگڑے کا باعث بن سکتاہے اگر آپ اس پر ایک دوسرے سے لڑیں گے تو یہ آپ کی جلن کوظاہر کرے گا۔
بلاشبہ آپ کوزیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ ہی گزارنا چاہئے ۔اس وقت دونوں کو لگے گا کہ سب کچھ بہت ہی اچھا اورپرسکون ہے۔

کھانے کے بارے میں :

ہمارے معاشرے میں اچھا کھانا بھی رشتے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مشہور کہاوت ہے کہ مرد کے د ل تک پہنچنے کا صحیح راستہ اس کا پیٹ ہے۔یہ بات صحیح نہیں ہوسکتی ۔عام طور پر مردکھانے کے ذائقے اور اس کے پیش کرنے کے انداز پر بہت زیادہ غور کرتے ہیں ۔جہاں زرا سی چوک ہوئی اور کھانے کی میز پر جھگڑا شروع ہوگیا۔
اس لڑائی کا سب سے اچھا حصہ یہ ہے کہ اس کے بعد دوبارہ کس طرح ٹھنڈا ہونا ہے۔

دونوں کے نزدیک صفائی کا الگ معیار ہے:

حقیقت میں عورت اس شعبے میں بہت زیادہ محتاط ہوتی ہے۔اور یہ بھی قدرتی بات ہے صفائی کے بارے میں دونوں کی بالکل مختلف رائے ہے۔
ان معاملات کوبہتر طریقے سے حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کاموں میں اپنے ساتھی کی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی انھیں اچھی طرح سمجھ سکے ۔صرف نکتہ چینی کرنے یا دوسرے کو شرمندہ کرنے سے معاملات زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔

حرف آخر:

دن کے اختتام پر دونوں کوکوئی بھی معاملہ یہ سمجھتے ہوئے سلجھانا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں فریق نہیں۔

مزید جانئے :نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے سیکس سے متعلق ضروری معلومات

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...