ہلدی والا دودھ پینے کے فائدے جانئے
ہلدی کا شمار ان مصالحوں میں ہوتاہے جو صحت کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں اور اگر دودھ کی بات کی جائے تو کیلشیم کی کمی میں دودھ پینے کا مشورہ سب سے پہلے دیا جاتا ہے۔آپ نے اکثر لوگوں کو ہلدی دودھ ایک ساتھ ملا کر پیتا دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس کے بےشمار فوائد بھی ہیں جس کے باعث آپ کو بھی ان دونوں کو ملا کر ضرور پینا چاہیے۔ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے، اور چوٹ لگنے پر یہ وہ نسخہ ہے جس کا استعمال ہماری دادی اور نانی سالوں سے گھروں میں کرتی آرہی ہیں۔
ہلدی دودھ کے چند خاص فوائدجانئے :
1- ہلدی دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
2- ہلدی دودھ پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لیے ہلدی دودھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
3- اس کے استعمال سے الرجیز، یا جلد کے انفیکشن کی روک تھام بھی کی جاسکتی ہے۔
4-رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بےحد ضروری ہے، اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے، اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
5- ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی الرجی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔
توپھر آج ہی سے اپنے دودھ کے ایک گلاس میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے اسے پینا شروع کریں اور اپنی صحت کو فائدہ پہنچائیں۔