میک اپ کے ان طریقوں سے کریں بڑھتی عمر کا مقابلہ

2,380

بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ اس کے اثرات آپ کی جلد پربھی نظرآنے لگتے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ عمرصرف ایک عدد ہے لیکن کسی حد تک یہ بات سچ نہیں کیونکہ بڑھتی عمرکے اثرات کہیں نہ کہیں جلد پرظاہرہوتے ہیں ۔اس کے لئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ عمرکے بڑھنے کاانتظارکئے بغیراپنی روزمرہ روٹین میں جلد کی حفاظت کے طریقے شامل کریں۔اگرآپ اپنی جلد کی حفاظت نہیں کریں گے توچالیس سال کی عمرتک پہنچنے پراس کے اثرات آپ کی جلدپر نہ چاہتے ہوئے بھی دکھائی دینے لگتے ہیں۔اگرجلد کی مناسب دیکھ بھال نظرانداز کردی جائے توعمربڑھنے کی ابتدائی علامات آپ کی جلد پرسب سے پہلے ظاہرہوتی ہیں۔
نوجوان نظرآناہرایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن اگرجلد پربڑھاپے کے اثرات رونماہونے لگیں توساری ترکیبیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔یہ بات سچ ہے کہ صحت مند طرززندگی ہی آپ کوجوان ،صحت مند اورفٹ رکھ سکتی ہے۔لیکن پھربھی اگرآپ اپنی جلد پرآنے والے عمرکے اثرات کوچھپاناچاہتی ہیں تو میک اپ کے طریقہ استعمال میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔میک اپ تمام خواتین کابہترین ہتھیارہے۔ ذیل میں دی گئی میک اپ ٹپس کے ذریعے آپ اپنی عمرکے اضافے کوچھپاسکتی ہیں۔

آئی برو

گہری،بھری ہوئی اورواضح آئی برو تازہ دم اورجوان لک دیتی ہیں۔آئی برومیں موجود خلاء کوبھرنے کے لئے آئی بروپینسل یاپھرمیچنگ شیڈز استعمال کئے جاسکتے ہیں۔آئی بروشیڈز کے استعمال سے پینسل کااستعمال آسان ہوجاتاہے۔آئی بروپینسل کازیادہ اورگہرااستعمال نہ کریں بلکہ ہلکے اسٹروک لیں اورپینسل کے رنگ کاانتخاب اپنی آئی بروکے حساب سے کریں۔


مزید جانئے  : موسم گرما میں میک اپ کرنے کے ٹوٹکے

فاؤنڈیشن کاانتخاب


اچھے میک اپ میں فاؤنڈیشن کوبنیادی حیثیت حاصل ہے۔خصوصاً چالیس سال کی عمرکے بعد سے فاؤنڈیشن کااستعمال ضروری ہوجاتاہے۔بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جوفاؤنڈیشن کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کی جلد کی تہہ میں جاکرچہرے پرموجود جھریوں کومزید نمایاں کردیتاہے۔اس کاسب سے بہترحل یہ ہے کہ اپنی جلد،عمر،رنگت اورماحول کے مطابق درست فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں۔ہائیڈریٹنگ لکوڈ فاؤنڈیشن اورہلکے فارمولے کافاؤنڈیشن زیادہ بہترانتخاب ہے۔صحت مندنیچرل لک کے لئے بلینڈنگ کے لئے اسپنچ یابرش کااستعمال کریں۔

 

بلش چیک


میک اپ میں بلش کااستعمال اوردرست طریقہ کاربہت اہمیت رکھتاہے۔جلد کی کھوئی ہوئی چمک واپس لانے کے لئے ضروری ہے کہ بلش آن کادرست استعمال کیاجائے۔ینگرلک کے لئے برائٹ ٹون جیسے پنک اورپیچ شیڈز کااستعمال کریں۔برائٹ اوربولڈ شیڈز اینٹی ایجنگ لک کے لئے بہترین آپشن ہیں۔یاد رکھیں بلش آن کے کنٹراس شیڈز استعمال کرنے کے بجائے شوخ رنگ منتخب کریں۔

ہونٹوں کی بناوٹ


بڑھتی عمرکے سبب ہونٹوں میں کولیجن کے باعث ہونے والانقصان قدرتی عمل ہے۔ جس کے نتیجے میں ہونٹ خشک اورپتلے محسوس ہوتے ہیں۔ایسی صورت میں لپس کاصرف میٹ لک بہترین انتخاب نہیں ہوسکتا ہے۔ہائیڈریشن اورچمک کے لئے لپ گلاس کااستعمال زیادہ بہترآپشن ہیں۔اگرآپ میٹ لپ اسٹک کااستعمال کرنے کی خواہش مندہیں تو اپنے پسندیدہ لپ کلرپرآپ گلاس ضرورلگائیں ۔
بڑھتی عمرکے اثرات کوظاہرہونے سے بچانے کے لئے یہ میک اپ کی بہترین ٹپس ہوسکتی ہیں۔ جن کے استعمال سے آپ اپنی عمرکوکئی سال پیچھے لے جاسکتی ہیں۔میک اپ کے مختلف تجربات سے نہ گھبرائیں بلکہ میک اپ میں تبدیلی کوفن کے طورپراپنی روٹین کاحصہ بنائیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی جلد کی حفاظت ،مناسب دیکھ بھال اورروزانہ بارہ گلاس پانی کے ذریعے اپنی جلدکو خوبصورت اوردلکش بنائیں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھیں

تحریر : ماہا آفریدی


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...