کھیرے کے پانی کے فوائد

2,226

کبھی آپ نے کسی ایسے سستے پھل جسے عام طور پر سبزی سمجھا جاتا ہے کے بارے میں سنا ہے جو باآسانی دستیاب ہو اور جس کا استعمال آپ کے جسم کے اندر اور باہر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہو؟اور وہ ہے کھیرا جو جسم کو پانی کی وافر مقدار ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔تاہم کھیرے کا پانی بھی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، جس کا روزانہ استعمال آپ کو درج ذیل فوائد پہنچا سکتا ہے۔

سانس کی بو ختم کریں

سانس کی بو اکثر منہ میں بیکٹریا کی سطح بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے جو منہ کو خشک کرکے سانس کو بدبو بنا دیتے ہیں۔ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جو سانس کی بو کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

جگمگاتی جلد کے لیےانتہائی مفید

صحت مند اور جگمگاتی جلد کے پیچھے چھپا راز زیادہ پانی پینے کے اندر چھپا ہے۔ اس کے اندر موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔


مزید جانئے  :آنکھوں کو روشن اور چمک دار بنانے کے مفید ٹوٹکےبے

وقت بھوک سے نجات

روزانہ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینے کی عادت بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے جبکہ پیٹ کو ایک وقت سے دوسرے وقت کے کھانے تک بھرا رکھتا ہے، اس طرح جسم اضافی کیلوریز سے بچاتا ہے اور موٹاپے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

وٹامنز اور منرلز سے بھرپور

کھیرے جسم کو متعدد وٹامنز اور منرلز فراہم کرتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہٹ کر وٹامن سی اور وٹامن اے بھی کھیرے کے پانی سے حاصل کرنا ممکن ہے۔

ہڈیوں کے لئے فائدے مند

کھیرے ’وٹامن کے‘ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔


یہ پڑھئے : سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...