ان 5 نیند کی مشقوں سے پائیں پرسکون نیند

4,438

اگر آپ کو سونے میں دشواری محسوس ہوتی ہے تو یہ مسئلہ صرف آپ کو در پیش نہیں۔ ایک امریکن ادارے کے مطابق بےخوابی کا مرض نیند کی بیماریوں میں سب سے عام مرض ہے اور اس کا شکار امریکیوں کی بڑی تعداد ہے۔ 18 سال سے بڑے تقریبا30 فیصد امریکی اس مسئلہ کا شکار ہیں اور 10 فیصد افراد کمزور نیند یا پھر کچی نیند کے مسئلے کا شکار ہیں۔

ہماری روز مرہ کی ذمہ داریوں، نوکری اور کاروباری مسائل، سخت کام کے اوقات، معاشی دباؤ اور ذہنی و قلبی مسائل کی وجہ سے سکون حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور یہ ہی مسئلے مسائل بے خوابی کی طرف لے جاتے ہیں۔جب کبھی آپ کو نیند لینے میں مشکلات ہو تو اپنی سانس پر توجہ مرکوز کرکے نیند حاصل کرسکتے ہیں. چلے ہم آپ کو چند ایسی سانس کی مشقیں بتاتے ہیں جو آپ کے ذہن اور جسم کو سکون میں لاکر آپ کو مزیدار نیند فراہم کرتی ہیں۔

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشیں کرلیجئے کہ سانس لینے کی بے شمار مشقیں موجود ہیں جو آپ کو آرام دہ اور پرسکون بنانے میں مدد گار ہیں اور یہ چند بنیادی اصول تمام مشقوں پر لاگو ہوتے ہیں۔سب سے پہلے اپنے آپ کو بلکل ڈھیلا چھوڑ دیجئے اور آنکھ بند کرلیجئے ۔ اور پھر لمبی لمبی سانسیں لیتے ہوئے اپنی سانسوں پر تمام توجہ مرکوز کیجئے اور سانس کو محسوس کیجئے کہ یہ مجھے سکون دے رہی ہے۔

ان پانچ قسم کی مشقوں کے مختلف فوائد ہیں ۔ اب ان پر نظر ڈالئے اور عمل کرکے دیکھئے کہ کونسی آ پ کے لئے بہترین مشق ہے اور پھر اس پرعمل کرکے آپ بچوں جیسی پرسکون نیند سو جائیں۔

4-7-8 سانس لینے کی تیکنیک :

اس سانس لینے کی ترکیب کا طریقہ کار یہ ہے
۔اپنے ہونٹوں کو اسو عمل میں حصہ بنائیں
۔پہلے پہل اپنے منہ سے مکمل طور پر آواز کے ساتھ سانس باہر نکالیں
۔پھر ہونٹ سے منھ بند کرنے کے بعد 4 سیکنڈز ز تک سانس کھینچے
۔پھر 7سینکنڈز تک سانس روکیں
۔اور پھر8 سیکنڈز تک سانس آواز کے ساتھ باہر نکالیں ۔
۔اس پورے عمل کو پہلی بار میں 4 بار انجام دیں اور پھر 8 بار تک یہ عمل دہرائیں۔

یہ قدیم زمانے سے چلتی آرہی یوگا کی تیکنیک ہیں جو لوگوں کو آرام دہ اور پرسکون نیند فراہم کرتی ہے۔


یہ بھی پڑھئے : کامیاب بننے کے10 رہنما اصول

بھرماری پراناما سانس لینے کی ترکیب :

یہ ترکیب اصل بھرماری پراناما سانس لینے کی مشق کو انجام دینے میں مدد فراہم کریں گی۔

۔ آنکھیں بند کرکے سانس اندر اور باہر نکالیں
۔اپنے کانوں کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپیں
۔پھر اپنی انڈیکس فنگر کو اپنی آئی برو پر رکھیں اور باقی انگلیوں کو آنکھوں پر
۔ پھراپنی ناک کے اطراف میں انگلیوں کی مدد سے دباؤ ڈالیں
۔اپنے منھہ کو بند کرکے ناک کے ذریعے سانس لیں اور سانس لیتے وقت ـ”اوم” کی آواز نکالیں۔
۔اس پورے عمل کو کم از کم 5 بار دہرائیں۔

یہ بھرماری پرانامہ سانس لینے کے عمل کو کلینکلی طور پر بہت افادیت بخش عمل قراد دیا گیا ہے جو کہ سانس کے عمل کو پرسکون بنا کر دل کی تیز شرح کو کنٹرول میں لاتا ہے۔

تین حصوں میں سانس لینے کی ترکیب

تین حصوں میں سانس لینے کی ترکیب پر عمل کرنے کے لئے ان تین اقدامات پپر عمل کریں۔

۔ ایک طویل اور گہری سانس لیجئے
۔پھر مکمل طور پر سانس باہر نکالیں اور اپنی تمام توجہ اپنے جسم پر مرکوز رکھیں کہ میں کیسا محسوس کررہا ہوں
۔ اس کو کئی بار دہرائیں اور پھر سانس باہر نکالنے کے عمل کو سانس اندر لینے کے عمل سے دو گنا بڑھالیں

بعض لوگ اس ترکیب کو دوسری ترکیبوںپر فوقیت دیتے ہیں کیونکہ وہ اس ترکیب کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں۔


 اس بارے میں جانئے : یو گاکے ساتھ پر سکون زندگی

ڈایا فریگ میٹریک سانس لینے کی مشق

ڈایا فریگ میٹریک سانس لینے کی مشق کے لئے :

۔پیچھے کے بل لیٹ جائے اور گھٹنے کو تکیہ پر رکھ کر موڑ لیں
۔ ایک ہاتھ سینے پر اور ایک ہاتھ پیٹ پر رکھیں
۔ بہت آرام سے ناک کے ذریعے گہری سانس لیجئے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو بلکل ڈھیلا چھوڑ دیجئے
۔پھر تھوڑے سے ہونٹ کھول کر اس میں آرام سے سانس لیجئے
۔پھر، سینے میں بغیر کسی موومنٹ کے آپ سانس لینے کے قابل ہوجائیں گے

یہ تیکنیک سانس لینے میں سکون لاتی ہے اور آپ اکسیجن کی ضرورت کو کم کرتی ہے کیونکہ یہ آپ کے ڈایا فرام کومضبوط کرتی ہے۔

ناک سے سانس لینے کی متبادل مشق

اس مشق کو نادی شودانا پراناما بھی کہا جاتا ہے۔ اس مشق کی ترکیب یہ ہے۔

۔ اپنی ٹانگوں کو کراس میں کر کے بیٹھ جائیں
۔اپنا الٹا ہاتھ اپنے گھٹنے پر رکھیں اور سیدھا ہاتھ کا انگوٹھا اپنی ناک پر
۔پوری طرح سے سانس باہر نکال کر ناک کا سیدھا والا نتھنا بند کردیں
۔اور الٹے نتھنے سے سانس لیجئے
۔اور پھر الٹا بند کرکے سیدھے نتھنے سے سانس لیجئے
۔ اس عمل کو پانچ منٹس تک دہرائیں اور اور الٹے نھتنے سے سانس نکال کر اس مشق کو ختم کیجئے

2013 کی اسٹڈی کے مطابق اس مشق کو سکون فراہم کرنے کی بہترین مشق قرار دیا گیا تھا۔

ان پانچ مشقوں میں سے باری باری سب پر عمل کریں اور پھر ہمیں بتائیں کہ کونسی مشق آپ کے لئے فائدے مند ثابت ہوئی ۔

 اس بارے میں جانئے :کیا ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے آپ کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں؟ جانئے کیوں

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...