کامیاب بننے کے10 رہنما اصول

6,211

ہر کامیاب انسان کی ترقی کا راز یقیناًاسکی تعلیم، محنت ، لگن،سچائی و ایمانداری اور ساتھ ساتھ اسکی قسمت بھی ہوتی ہے۔ میں یہاں یہ نہیں کہوں گی کہ ہر کامیاب انسان کہ پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتاہے کیونکہ اگر انسان خود کچھ نہ کرے توکسی کا ساتھ ہونا بھی کام نہیں آتا۔ ذیل میں کامیابی حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے کچھ اصول بیان ہیں جو شاید آپکے لئے کارآمد ثابت ہوں:

۱۔مثبت سوچ 

مثبت سوچ آپکو بہت ساری پریشانیوں سے بچا سکتی ہے ۔منفی سوچ کے بجائے مثبت طرز فکر کے ذریعے آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔یہ مثبت سوچ ہی ہوتی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے بھروسا کرنے اور فیصلہ سازی کے عمل میں مدد کرتی ہے۔

۲۔نظم و ضبط

کامیاب زندگی کے لئے نظم و ضبط بہت ضروری ہے۔ اگر نظم و ضبط نہیں ہوگا تو آپکو کامیابی کا راستہ کٹھن معلوم ہوگا۔نظم و ضبط کی تربیت ہمیں اپنے بچوں کو بچپن ہی سے دینی چاہئے۔ جو لوگ ہر کام وقت پر کرنے کے عادی ہوتے ہیں انہیں کامیابی حاصل کرنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ۔

۳۔لوگوں کو پرکھنے کی صلاحیت

اعتماد ہر کسی پر نہیں کیا جاسکتا اور ہر کسی پر شک بھی نہیں کرسکتے ۔اس میں کچھ آپکی ذہنی صلاحیت کا بھی عمل دخل ہوتاہے لوگوں کو پرکھنے کی صلاحیت ہی آپکو اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

۴۔جوش و خروش اور لگن

کسی بھی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جوش و خروش اور سچی لگن کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔ اگر آپ میں اس جزبے کی کمی ہے تو آپکو اپنے کام میں مزہ نہیں آئے گااور آپ اسے صرف ایک بوجھ سمجھ کر کریں گے۔

۵۔ناکامی سے سبق سیکھیں 

ناکامیوں سے نصیحت پکڑیں جو غلطی ایک دفعہ کردی اسے دہرائیں مت۔ناکامی کو اپنی کامیابی کی پہلی سیڑھی بنائیں۔

۶۔ خرچ پر کنڑول

وقت اور پیسے ہمیشہ خرچ ہوتے ہیں اس پر قابو رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کریں۔ وقت کی قدر نہ کرنے والے اور فضول خرچ سوائے بعد میں پچھتاتے ہیں ۔

۷۔جسمانی اور ذہنی صحت

اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا خاص خیال رکھیں۔اگر آپ فٹ ہونگے تو تب ہی کامیابی کے راستے پر تھکے بغیر آسانی سے گامزن ہوسکیں گے۔

۸۔سخت محنت

انسان کی محنت ہی اسے اعلیٰ مقام دلاتی ہے چاہے امیر ہو یاغریب اگر وہ محنتی ہے تو کبھی شرمسار نہیں ہوتاغریب اپنی محنت سے کھاتاہے اور امیر اپنی محنت سے ہی مزید ترقی پاتاہے۔

۹۔مل جل کر کام کرنے کی صلاحیت

مل جل کر کام کرنے کی عادت ڈالیں اسی میں برکت ہے۔جو کام پورا ہاتھ کر سکتاہے وہ کام صرف ایک انگلی نہیں کرسکتی اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔

۱۰۔قوت فیصلہ

آپکی ترقی میں قوت فیصلہ کا بڑا ہاتھ ہوتاہے اگر آپ صحیح وقت پر درست فیصلہ نہیں کرتے تو اسکے لئے آپکو زندگی بھر پچھتاناپڑتاہے۔اپنے دماغ کو حاضر رکھیں اور سہی وقت آنے پر سہی فیصلہ لیں ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...