کولہے کم کرنے کی آسان ورزش

21,901

کیا آپ اپنے جسم کے پچھلے حصے یعنی کولہوں کو کم کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ کو جسم کے پچھلے حصے کی بڑھتی ہوئی چربی کی وجہ سے چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے؟ہمارے پاس ایسا ورک آؤٹ ہے جو کم وقت میںاس چربی کو گھلانے میں آپ کی مدد کرے گا۔یہ بات ذہن میں رکھئے کہ کولہوں کو شیپ میں لانے کے لئے آپ کو محنت کرنا پڑے گی۔

اس کے ساتھ ہی آپ کو صحت بخش غذا بھی لینا پڑے گی۔ کولہوں کوزیادہ چربی سے بچانے کے لئے آپ کو ہر روز ورزش کرناہو گی۔ اس مقصد کے لئے آپ کو کیسی ورزش کرنی ہے یہ جاننے کے لئے اس آرٹیکل کو پرھئے اور اس پر عمل کریں۔

لنجز:

لٹکے ہوئے کولہوں کو صحیح کرنے کے لئے لنجز سے بہتر کوئی ورزش نہیں ۔اس کا مقصد ڈھیلی کھال اورموٹاپے کی وجہ سے لٹک جانے والے اعضا ء کو سخت بنانا اور ساتھ ہی شیپ میں بھی لانا ہوتا ہے۔آپ محسوس کریں گے کہ کولہوں اور ٹانگوںکی مسلسل ورزش سے رانوںکا موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ سیدھے کھڑے ہوکر اپنی ایک ٹانگ آگے رکھ کر موڑیں ۔

اس طرح ایک گھٹنا زمین کے قریب ہو جائے گا اور دوسرا کرسی کی شکل میں آ جائے گا ۔اپنے ہاتھوں کو اٹھی ہوئی ر ان کے اوپر رکھیں اور۵ سیکنڈ کے لئے اسی پوزیشن میں رہیں پھراٹھ جائیں اور دوسری ٹانگ سے بھی یہی طریقہ دہرائیں۔مسلسل چھ مرتبہ کریں اور اس وقت تک کرتے رہیں جب تک آپ تھک نہ جائیں۔

مزید جانئے : اپنی فٹنس کو بحال رکھیں آفس میں بیٹھے بیٹھے

اسکواٹ:

کولہوں کو صحیح شیپ میں لانے کے لئے ایک اور ورزش اسکواٹ ہے۔یہ آپ کی کمر کوسیدھا اور مضبوط بنانے اورجسم کے نچلے حصے کو سخت بنانے میں مدددیتی ہے۔یہ کرنا تو آسان ہے لیکن شروع میں آپ کو جلد تھکا دے گی۔اس لئے پہلے

اسے 6سے 10مرتبہ کریں اور جب آپ کا اسٹیمنا اور طاقت بڑھنے لگے تو اس کو بھی بڑھاتے جائیں۔


اسکواٹس کرنے کے لئے ٹانگیں کھول کر کھڑے ہوں،نیچے بیٹھنے کے انداز میں گھٹنوں کو اس طرح موڑیںکہ کولہے گھٹنے کی سیدھ میں آجائیں اور آپ کے ہاتھ آگے کی طرف بالکل سیدھے ہوں۔جتنی دیر تک ممکن ہو یہ ورزش کرتے رہیں۔

مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

کرنچ اینڈ لفٹ:

یہ ورزش بھی آپ کے بھدے اور ڈھیلے کولہوں کو شیپ میں لانے کے لئے بہترین ہے۔

اس کے لئے سیدھے لیٹ جائیں اس طرح کہ چہرہ اوپرکی طرف ہو ،ٹانگیں ملی ہوئی ہوں ۔کہنیوں کو اس طرح موڑیں کہ دونوں ہاتھ کانوں پر آجائیں ۔ اپنے سر اوردھڑ کو اوپر اٹھائیں اور ساتھ ہی سیدھی ٹانگوں کو بھی اوپر اٹھائیں ۔سر اور دھڑ کو اوپر رکھتے ہوئے ہی ٹانگوں کو نیچے لائیں اورپیروں کوزمین پر ٹکائیں اس طرح بار بار 10سے 12مرتبہ کریں۔
واضح فرق دیکھنے کے لئے اوپر دی ہوئی ورزشوں کوکم ازکم ایک ماہ تک کریں۔کولہوں کو شیپ میں لانے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہوگا اس لئے ورزش کو ایک یا دو ہفتوں میں ہی ترک نہ کریں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...