اپنی فٹنس کو بحال رکھیں آفس میں بیٹھے بیٹھے

1,829

آپ یقینی طورپراپنے کام (نوکری)کے بارے میں بہت پرجوش ہوں گے۔یہ کام بیک وقت دلچسپ،فائدہ مند اورمشکل ہوتاہے۔لیکن اگرآپ ایک جگہ بیٹھ کرکرنے والی نوکری کرتے ہیں تویہ بات آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کووہاں اپنی جگہ بنا نے اور بہتر کام کرنے کے لئے پٹھوں کی اسٹریچنگ کی ضرورت ہو۔اس آرٹیکل میں آپ اپنی صحت کوبرقراررکھنے والے ورک آؤٹ کے بارے میں جان پائیں گے جنھیں آپ اپنی جگہ پربیٹھ کربھی کرسکتے ہیں۔
جیسا کے آپ جانتے ہیں کہ کام کرنے کی جگہ پرایک الگ سیٹ اپ ہوتا ہے۔ وہاں ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔اسی وجہ سے ملازمین کوزیادہ تروقت بیٹھ کرگزارنا پڑتا ہے۔ جس کے نتیجے میں موٹاپے کے خطرات میں اضافہ ہوتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ دل کے امراض ،پٹھوں کی کشیدگی،مسلسل پیروں میں درداورخراب پوسچرکے مسائل بھی سامنے آتے ہیں ۔آفس میںکام کرنے کی کچھ اس طرح کی نوعیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے کمر،آنکھوں ،کلائی یاگردن میں بل پڑنے کاخطرہ بھی رہتاہے۔وقت گزرنے کے ساتھ یہ نتیجتاً عمومی پٹھوںکی ساخت کے نقصان کاسبب بن سکتاہے۔
ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے کا ایک اورنقصان کشیدگی (اسٹریس) ہے۔ ایک سروے کے مطابق 40%ورکزرکا کہنا ہے کہ” ان کی ملازمت بہت تھکادینے والی ہے ۔ “مسلسل کشیدگی کے سبب آگے جاکر دل کے امراض، ڈپریشن ،توانائی کی کمی اورصحت کے دیگرمسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس سے صاف طورپریہ بات ظاہرہوتی ہے کہ صبح نو سے شام پانچ بجے تک روزانہ بیٹھ کر کام کرنے کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے اس مسئلہ کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کام کے دوران ہلکی پھلکی ورزش کیسے کی جاسکتی ہے؟

ذیل میں دی گئی ورزشیں آپ کوتوجہ مرکوزکرنے اورکام کومزیدبہترطریقے سے کرنے کے لئے آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتی ہےاور اپنی سیٹ پربیٹھ کر خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں ۔

مزید جانئے : یہ6 ورزشیں آپ کوبنائیں گی اسمارٹ

1۔ٹانگ کوسیدھاکرنا

اپنے دفترکی کرسی پربیٹھے ہوئے اپنی بائیں ٹانگ کواتناپھیلائیں کہ وہ کولہے کی سیدھی سطح تک آجائے۔جب تک آپ برداشت کرسکیں اس پوزیشن کوہولڈ کریں۔اپنی پوزیشن میں واپس آئیں اورریلیکس ہوجائیں۔پھریہی عمل سیدھی ٹانگ پردہرائیں۔

2۔فٹ بال فٹ ڈرل

آپ نے فٹ بال کے کھلاڑیوں کوپریکٹس کرتے دیکھاہوگاکہ وہ کس طرح تیزرفتاری سے اپنے پیروں کوٹیپنگ کرتے ہیں۔بالکل ویسے ہی جب آپ اپنی سیٹ پربیٹھے ہوں تو تیس سیکنڈ کے لئے یہ عمل دہرائیں۔

3۔ہپ فلیکشن

اپنے بائیں پاؤں کوفرش سے تھوڑااوپراٹھائیںاتناکہ آ پ کاگھٹنا 90ڈگری کے زاویہ پرآجائے۔جب تک آپ آرام سے کرسکیں اس پوزیشن کوہولڈ کریں۔پھریہی عمل سیدھے پاؤں پردہرائیں۔

مزید جانئے :اپنی زندگی میں چار تبدیلیاں لائیں ،پیٹ کی چربی گھٹائیں !


1۔شولڈراوپراٹھائیں

اپنے کاندھے کوکان تک اوپرلے جائیں۔تھوڑی دیرتک اس پوزیشن کوبرقراررکھیں پھرریلیکس ہوجائیں۔یہ عمل دونوں کاندھو ں پردہرائیں۔

2۔کلائی کواسٹریچ کریں

اپنی کلائی کواتنااسٹریچ کریں کہ ہتھیلی اوپرکی طرف آجائے۔دوسرے ہاتھ کی مددسے انگلیوں کوپکڑیں اوربازوں کی اسٹریچنگ کے لئے تھوڑاسانیچے کی طرف کھینچیں ۔یہی عمل دوسری ہاتھ پربھی دہرائیں۔

3۔ہاتھ کواسٹریچ کریں

اپنے ہاتھ کے پٹھوں کوآرام پہنچانے کے لئے اسٹریچ کریں۔مٹھی بنائیں ،انگلیوں کوپھیلائیںاورپھرانگلیاں بندکرکے مٹھی بنائیں۔

4۔آرم پمپ

تقریباً 30 سیکنڈ تک اپنے سرکے اوپرتک دونوں بازوؤں کوپمپ کریں۔

مزید جانئے :کیا ڈراؤنی فلمیں آپ کی صحت کیلئے اچھی ہیں؟

1۔پیٹ کی اسٹریچنگ

آفس میں اپنی کرسی کے کنارے پربیٹھیں اوراپنے بازوؤں کوباہرکی طرف اسٹریچ کریں۔اس دوران کمرکوسیدھارکھیں۔اس سے پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ریلیکس ہوجائیں اور2-3 دفعہ یہی عمل دہرائیں۔

2۔گردن کوگھمائیں

اپنی تھوڑی (چن) کونیچے کی طرف کریں اورگردن کوگھمائیں۔پھرتھوڑی کواوپراٹھائیں اورگردن کودوبارہ گھمائیں۔جب تک آپ آرام سے کرسکیں اس عمل کودہرائیں۔

3۔بیک ٹوئسٹ

اپنی میز کے سامنے بالکل سیدھے بیٹھ جائیں اوراپنے دائیں ہاتھ کودائیں کولہے کے پیچھے رکھیں۔دائیں طرف گھمائیں اورہولڈ کریں۔یکے بعد دیگرے اس مشق کودونوں طرف دہرائیں۔

اختتامی الفاظ

اچھے پوسچرکوبرقراررکھنا دل کی صحت اور مضبوطی کے لئے موثرثابت ہوتاہے۔اس کے لئے صرف آپ کوپٹھوں کااستعمال کرتے ہوئے اپناپیٹ ٹائٹ اورکمرسیدھی رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اپنے پیٹ کومضبوط اورصحت مند بنانے اورکمردرد سے نجات کے لئے اپنے آفس میں ان مشقوں کوکرنے کی کوشش کریں۔اپنے کام کے ساتھ ساتھ ورزش کومعمول کاحصہ بنانے سے آپ صحت مند،خوشگواراورزیادہ بہترصلاحیتوں کے ساتھ اچھی زندگی بسرکرسکتے ہیں۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...