کیا آ پ ورزش کے مثبت نتائج جانتے ہیں؟

5,380

ورزش کے بے شمار فائد ہ ہیں جو ہمارے جسم میں کئی مثبت قسم کی تبدیلیاں لاتی ہیں۔ جانئے چند ایسے فائدے جو ورزش کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔

ورزش سے توانائی حاصل کریں:

آپ بہت جلدی تھکن محسوس کرتے ہیں ؟ روزانہ کی سرگرمی جیسا کہ گھر کا کام کاج، شاپنگ کرنا، گھر کا روزانہ کا سودا سلف لانا اور یہاں تک کہ آپ جسمانی برداشت کرنے پر توجہ مرکوز کریں، لیکن اگر آپ روزانہ سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں تو آپ کی توانائی میں بھی دن بہ د ن اضافہ ہوتا جائیگا۔ ورزش اور جسمانی سرگرمی کے فروغ میں زیادہ توانائی حاصل کرنے سے آپ کے قلبی نظام کو کافی فائدے پہنچے گا۔

ورزش کشیدگی کو دور بھگا دیتی ہے:

ہوسکتا ہے کہ آپ ورزش کرتے وقت کشید گی بھی محسوس کرتے ہوں۔ مگر ایک بار آپ آگے بڑھتے ہیں تو آپ خود محسوس کرینگے کہ کشیدگی سے اپنا آپ چھٹکارا حاصل ہورہا ہے۔ ورزش آپ کو مثبت سوچ کی طرف لے جاتی ہے آپ کو جو چڑچڑا پن محسوس ہوتا تھا اب نہیں ہوتا بلکہ آپ اپنی ساری توجہ خوشی اور شادمانی کی طرف محسوس کرتے ہیں۔ آپ کا موڈ اچھا ہوتا ہے آپ ورزش سے بہتر اثرات پاتے ہیں اور دوستوں، رشتے داروں اور اپنے ورکرز میں اچھا محسوس کرتے ہیں جس سے آپ کے دوستانہ ماحول میں اضافہ ہوگا۔


وہ غذائیں جو بلڈ پڑیشر میں کمی لائیں


ورزش شروع بیماری ختم :

فٹ ہونے کے فائدے اور ورزش صحت کی صورتحال سے منسلک ہے اور بیماری مختلف وقتوں سے منسلک ہے۔ سوچیں دل کی بیماری کے بارے میں۔ ورزش کولسٹرول کو کم کرتا ہے اور HDL اور غیر صحت مند کولیسٹرول اور چربی کو ہمارے جسم میں کم کرتی ہے۔ یہ دل کی صحت اور اس کے روک تھام اور کولیسٹرول کے توازن کو برقرار رکھتی ہے۔ دیگر صحت کے مسئلے مسائل بھی کنڑول ہوتے ہیں۔ جس میں گٹھیا کا درد، اعصابی تناؤ اور ذیابطیس نمبر 2 کی بیماری وغیرہ شامل ہیں۔

ورزش اچھی نیند کیلئے:

کیا آپ نیند کے دوران پریشانی محسوس کرتے ہیں یا آپ اچھی نیند کی کوشش کرتے ہیں ؟ ورزش ایک سادہ سا حل ہے۔ یہ آپ کو سکون سے سونے میں مدد اور گہری نیند کو فروغ دیتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے کے قریب وقت میں ورزش نہ کریں۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جھپکی لیتے وقت بھی احتیاط کریں۔

ورزش کریں انجوائے کریں :

صبح سویرے دوڑیں یا ورزش کرنے جیم جائیں یہ کوئی سزا نہیں ہے ۔ بجائے اس کے یہ ایک فن ہے اپنا اچھا وقت ورزش میں گزارتے ہیں۔ زیادہ بہتر اور جلدی نتائج کیلئے کسی فٹبال ٹیم میں شامل ہوجائیں اس سے آپ زیادہ ایکٹو ہوجائیگے۔ اگر آپ اس میں بور ہورہے ہیں تو کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں۔

ورزش سے آسٹیوپوروسیس کا دفاع کریں:

ورزش نہ صرف دل کیلئے صحت مند ہے بلکہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے ایک بہت ہی اچھا طریقہ کار ہے۔ اگر کیلشیئم کے مرکب کو غذائیت کے ساتھ شامل کرو تو یہ ڈائٹ، اور مختلف مقاصد کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ یہ آسٹیوپوروسیس کے دفاع کیلئے بہت ہی ضروری ہے۔ آسٹیوپوروسیس میں عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

ورزش آپ کی دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے:

جس دن آپ کو کشید گی زیادہ ہو اس دن جسم کو ورزش کرنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے ؟ دن میں 30 منٹ کی ورزش ضروری ہے۔ ورزش نہ صرف جسم اور صحت کی بہبود کا ایک حصہ ہے بلکہ یہ ذہنی صلاحیت بھی بڑھاتی ہے۔ ورزش کے ساتھ ہارمون جیسا کہ سیری ٹونن ذہنی طور پر دماغ میں اضافہ کرتی ہے۔ ورزش اس کے ساتھ زیادہ پیداواری اور کام کی طاقت بڑھاتی ہے۔ ذہنی طاقت کی یہ ورزش ہر ایک کو فائدہ نہیں پہنچاتی اور ہر جگہ فائدہ نہیں پہنچاتی۔


پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں جاننا ضروری ہے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...