یہ6 ورزشیں آپ کوبنائیں گی اسمارٹ

6,879

کیاآپ گھر پر ورزش کرکے اپنے جسم کو جاذب نظر بناناچاہتے ہیں۔یہ چھ ورزشیں کرکے آپ چندہی ہفتوں میں بہتر نتائج دیکھیں گے ۔

اگر آپ جم کے اخراجات سے تنگ آچکے ہیں اور کوئی خاص نتائج نظرنہیں آرہے ؟آپ کے پاس ایروبک ورزش کرنے کے لئے وقت نہیں ؟یاآپ کوگروپ میں لوگوں کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے شرم آتی ہے؟ہمارے پاس اس کابہترین حل ہے۔بس آپکوورزش کے بنیادی اصولوں کوسیکھنا ہوگا۔آپ کے اپنے وزن اور کچھ ورزشوں کی مدد سے،نا صرف آپکاوزن کم ہوگا بلکہ پوری طرح اسمارٹ اورسڈو ل ہوجائے گا۔
اگرآپ نہیں جانتے کہ اس کے لئے کون سی ورزشیں ہو سکتی ہیں ؟یہاں6ورزشیں بتائی جارہی ہیں جنھیں آپ اپنے روٹین میں شامل کرکے چند ہی ہفتوں میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

مزید جانئے :ٹانگوں کی چربی کم کرنے کی 7ورزشیں

6باڈی ویٹ ورزشیں:

یہ ورزشیں آپ کے جسم کی اپنی مزا حمت کی مدد سے جسم کوشیپ میںلاتی ہیں۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان ورزشوں میں کسی طرح کی مشینیں استعمال نہیں ہوتی اور یہ ورزشیں کسی بھی جگہ ۳۰ منٹ کے اندر کرسکتے ہیں۔ورزشوں کایہ روٹین نہایت تیزی کے ساتھ لازمی طور پر وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔یہ 6 ورزشیں کرکے آپ بھی دیکھ سکتے ہیںکہ یہ کس طرح کام دکھاتی ہیں۔

پلینکس:


پلینکس مشکل ورزش تو ہے لیکن سب سے زیادہ موثربھی ہے جوجسم کے ہرحصے پراثر انداز ہوتی ہے۔اسکے لئے آپکووقت درکار ہوتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ اسے ہر روز کیا جائے۔

پش اپس:


بہت سے لوگ خاص طور پرنئی نئی ورزش شروع کرنے والوں کو پش اپس کرنا مشکل لگتاہے۔پہلے اپنے گھٹنوں کو بھی زمین پر ٹکا کر کرنے کی کوشش کریں جب انھیں اچھی طرح کرلیں توپھر آہستہ آہستہ اصلی پش اپس پر آجائیں۔آپ چندہی دنوں میں اپنے جسم کی مزاحمت کو بڑھتا ہوا محسوس کریں گے۔

لنجز:


لنجزکو مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ابتدائی ورزش میں ایک ٹانگ موڑکرآگے رکھا جائے جبکہ دوسری ٹانگ کا گھٹنا زمین تک لے جاتے ہے۔پھر اسی طرح دوسری ٹانگ سے کریں۔جتنی دیرتک ممکن ہوباری باری دونوں ٹانگوں سے کرتے رہیں۔

کرنچز:


دوسری ورزشوں کے مقابلے میں کافی آسان ہے۔کرنچز کے لئے میٹ پر دونوں گھٹنے موڑ کر سیدھے لیٹ جائیں،دونوں ہاتھ سر کے پیچھے رکھ کربغیر ٹانگیں ہلائے اوپر کا دھڑ اوپر اٹھائیں۔خیال رہے کہ دونوں پیروں کے پنجے زمین پر ٹکے رہیں۔جتنی بار ممکن ہو کریں۔

برپیز:


برپیز مشکل ہے اور بہت جلد تھکادیتی ہے۔کیو نکہ برپیز کااثر تمام متاثرہ حصوں جیسے کمر،رانیں،مونڈھے اورٹانگوں پر ہوتا ہے اس لئے اس میں زیادہ محنت لگتی ہے۔اور جب آپ جمپ کرتے ہیں تو آ پ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔آپکویہ کرنا ہے کہ پہلے سیدھا کھڑے ہو جائیں ،پھر جمپ کریں جب نیچے آنے لگیں تو جسم کو زمین کی طرف لے جائیں اور پش اپ کریں۔اٹھ جائیں اور یہی عمل جتنی مرتبہ ممکن ہوبار بار دہرائیں۔

اسکواٹ جمپ:


یہ ورزش ان تمام مسلز پر اثر انداز ہوتی ہے جنھیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔جیسے سینے سے ٹانگوں تک اور رانوں سے پنڈلیوں تک و ہ تمام حصے جنھیں شیپ میں لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔کھڑے ہوکر بیٹھنے کی شکل میں جسم کو نیچے لائیں پھر جمپ کریں۔نیچے آکر پیروں کے پنجوں کو زمین پر ٹکائیں ۔جب تک ہوسکے یہ عمل دہرائیں۔جمپ کرتے وقت آپ کے ہاتھ آگے اور نیچے آتے وقت پیچھے ہونے چاہیے۔
ہمیں ضروربتائیں کہ یہ ورزشیں آپکے جسم کوشیپ میں لانے کے لئے کس حد تک کارآمد ثابت ہوئیں۔

انگریزی میں پڑھنے کئ لئے کلک کریں


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...