غصے کو کیسے دور بھگائیں؟

9,127

غصہ آنا ایک فطری عمل ہے ۔اگرکوئی انسان یہ کہے کہ اسے غصہ بہت آتا ہے یا بہت کم آتا ہے یا تو پھروہ بالکل ٹھنڈے مزاج کا حامل ہے اس میں سے کچھ بھی اس کے خود کے اختیارمیں نہیں ہوتا۔ یہ حقیقت ہے کہ غصہ ہرانسان کوآتا ہے بس کچھ لوگ اس پر قابو پانا جانتے ہیں اورکچھ ناکام ہوجاتےہیں۔
بہتر یہی ہے کہ جب بھی آپ کوغصہ آئے تو اگرآپ کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں اوراگربیٹھے ہوئے ہیں تواس جگہ سے دور ہوجائیں یا پھر پانی پی لیں تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوسکے۔ اگرآپ پھر بھی اس غصہ جیسے مسئلہ کا مستقل شکارہیں یا بات بات پر غصہ کرنے کے عادی ہیں تو ذیل میں دئے گئےان چند نکات سے مستفید ہوں:

۱۔مراقبہ کریں

مراقبہ کرنے سے دماغ پرسکون رہتا ہے۔مراقبہ اعصابی نظام میںمثبت اثرات مرتب کرتاہے ۔یہ خاص طورپردماغ کے اس حصہ پرکام کرتاہے جہاں سے جذبات کی نشو و نما ہوتی ہے۔مراقبہ غصہ کے جذبات کوکم کرنے کئ لئے نہایت سازگار ہے۔

مزیدجانئے :غصہ پر قابو پانے کے نسخے

۲۔مثبت سوچ و فکرپیدا کریں

منفی سوچ و فکر کی جگہ اپنے دماغ میں مثبت سوچ و فکر کوجگہ دیں۔اگرکسی بات پرآپ کوغصہ آتاہے تو اس کے مثبت پہلوپربھی غورکریں۔مثبت سوچ انسان کوبہت سی برائیوں سے بچالیتی ہے اور غصی بھی انسان کی شخصیت کے لئے برائی تصور کی جاتی ہے۔

۳۔سانس لینے کا دورانیہ طویل کریں

عمل تنفس ایک ایسا پلیٹ فارم تخلیق کرتاہے جس پر تمام چیزیں جیسے صحت،خوشی،دانشمندانہ صلاحیت اوراعلٰی کارکردگی،کامیابی اوراثرانگیزی تعمیرہوتی ہے۔منظم عمل تنفس سے آپ ایک منٹ میں منفی ہارمون کارٹی سول کوخون کے بہاؤ سے خارج کرسکتے ہیںاور مثبت ہارمون پیدا کرسکتے ہیں۔

مزیدجانئے :بچوں میں غصہ ، وجوہات اور بچاؤ

۴۔اپنے لئے وقت نکالیں

کام کے اضافی بوجھ میں الجھنے کے سبب بھی بعض اوقات انسان کوبلاوجہ ہی غصہ آنے لگتاہے۔ اسی لئے کام کی مصروفیت اپنی جگہ لیکن اپنی دماغی صحت کوبرقراررکھنے کے لئے کچھ اچھاوقت اپنے لئے بھی نکالیں ۔

۵۔دوستوں سے بات کریں

دوست دکھ درد کے ساتھی ہیں غصہ کے نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لئے اپنے بہترین دوست سے رابطہ کریں۔ اگر کوئی صورتحال آپ کے لئے مسئلہ بن رہی ہے تو دوست سے مشورہ کریںتاکہ دل کا بوجھ بھی ہلکا ہوں ۔

مزید جانئے:غصہ کو اپنادشمن نہیں دوست بنائیں

۶۔حقیقت کا سامنا کریں

اچھائی اوربرائی یہ دونوں چیزیں زندگی کاحصہ ہیں۔زندگی میں درپیش تلخ حقائق کاکھلے دل سے سامناکریں ۔یہی زندگی ہے اور اسی کا سامنا کرنے کےلئے آپ کو ہمہ وقت تیار رہنا ہے تاکہ کسی بھی پریشان کن صورتحال میں غصے کے بجائے صبر وتحمل کے ساتھ اسے حل کریں۔

۷۔نشہ آوراشیاء سے پرہیز

اگرآپ اسموکنگ یادیگرنشہ آوراشیاء کی لت کاشکارہیں تو یہ اشیاء بھی غصے کو کھلی دعوت دینے کے مترادف ہیں۔ان چیزوں کا استعمال کم کرنے کی کوشش کریں۔نشہ آوراشیاء جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کوبھی متاثرکرتی ہیں جس کے منفی اثرات غصہ اوردیگرطریقوں کی صورت مختلف اوقات میں سامنے آتے ہیں۔

مزید جانئے :بچوں میں احساس کمتری کی وجوہات

۸۔مسئلہ کاحل تلاش کریں

اگرآپ گھریلو ،معاشی یامعاشرتی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو انھیں حل کرنے کی کوشش کریں۔قابل ،باصلاحیت اوربااعتماد لوگوں سے مشورہ ضرورکریں۔بہترین مشورہ آپ کے مسائل حل کرنے میں کارآمد ہوسکتاہےورنہ آپ انھی مسائل میں الجھے رہیں تو یہ غصے کا باعث بنتے رہیں گے۔

۹۔الیکٹرولائٹس میں توازن رکھئے

ہمارے جسم میں چارالیکٹرولائٹس کیلشیم،میگنیشیم،پوٹاشیم اورسوڈیم ہیں۔جتناجسم میں سوڈیم زیادہ موجود ہوگاجسم کے خلیات میں اتناہی زیادہ پانی ذخیرہ ہوتاجائے گااوریہ عمل بلڈ پریشرکوبڑھادیتاہے جو غصہ کی بڑی وجہ ہے۔

مزید جانئے :4عام نفسیاتی مسائل اورادویات کے سائڈ افیکٹس

۱۰۔لذیذ اورمزیدارغذائیں کھائیں

لانڈے کی سفیدی،مچھلی،پھل،سبزیاں ،اناج،بلیک بیری،بلیک سویابین،ثابت مونگ دال،ناریل اورہیزل نٹ کھائیں ۔ ایک تحقیق کے مطابق اپنی پسند کی غذا کھانے سے مزاج پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...