ذہن و بدن میں توازن قائم کرنے کے 10 اصول

6,412

صحت کا نام لیتے ہی ذہن میں غذا اور ورزش کا خیال آتا ہے۔ہماری صحت کا تعلق صرف ہمارے جسم سے ہی نہیں ،بلکہ ذہن و بدن دونوں پر صحت کے کے اثرات رونما ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر ذہنی پریشانی جسمانی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے اور اکثر ہمیں بیمار کردیتی ہے ۔اس لیے ذہن و بدن میں ایک صحت مند توازن قائم ہونا ضروری ہے۔
ہماری روز مرہ زندگی میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہمیں ذہنی اور جسمانی طور پر متوازن رکھ سکتی ہیں۔

پڑھنا اور سیکھنا نہ چھوڑیں:

تعلیم مکمل ہونے کے بعد بھی سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔ مطالعہ کر کے ، دستاویزی پروگرام دیکھ کر اور اس طرح کے معلوماتی پروگرام میں شرکت کر کے بھی معلومات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔یہ چیزیں ناصرف معلومات میں اضافہ کریں گی بلکہ ذہن کو بھی صحت مند بنائیں گی۔

مراقبہ کریں:

مراقبہ یعنی meditation یادداشت میں اضافہ کرتا ہے ۔ طبیعت میں خوشگوار تبدیلی لاتا ہے اس سے قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے۔ نیند اور جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ صبح سویرے کچھ وقت مراقبہ اور اللہ کے ذکر میں گزاریں اور تمام فوائد حاصل کریں۔

یوگا کریں:

یوگا کی مشقیں صحت پر حیرت انگیز حد تک اثر ڈالتی ہیں جسم کو طاقتور اور لچکدار بنانے کے ساتھ ذہن کو بھی پرسکون بناتی ہیں۔یہ مشقیں ذہن اور بدن کے درمیان توازن قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے گریز کریں:

ہر وقت یا زیادہ وقت بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہوکر یا چل پھر کر کام کریں۔ ہر وقت بیٹھے رہنا دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

ورزش کریں:

خود کو کام کرنے کا عادی بنائیں روزانہ چہل قدمی کریں۔ روزانہ کم از کم پندرہ منٹ ورزش کریں صحت مند دل ،جسمانی اسٹیمنا اور اچھے موڈ کے لیے ورزش بہت ضروری ہے ۔

کچھ وقت باہر بھی گزاریں:

ہروقت کام میں لگے رہنے یا گھر میں بیٹھے رہنے کے بجائے کچھ وقت باہر تازہ ہوا میں بھی سانس لیں ۔ باہر گھومنے پھرنے اور تفریح کے موقعے تلاش کریں۔

اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں شامل کریں:

مہلک بیماریوں سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں ان کا زیادہ استعمال ذہن اور بدن کے توازن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فلاحی کام کریں:

اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے فلاحی کام کریں کسی کی مدد کر کے ملنے والا ذہنی سکون آپ کی پوری شخصیت پر خوشگوار اثر ڈالے گا۔

اپنے شوق پورے کریں:

اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت ایسے کاموں کے لیے بھی نکالیں جنھیں کر کے آپ کو خوشی محسوس ہو۔ ہم میں سے اکثر اپنے کاموں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ وہ تمام دلچسپیاں بھول جاتے ہیں جن سے ہمیں خوشی حاصل ہو جیسے کچھ لکھنا ،مصوری کرنا،باغبانی یا تیراکی وغیرہ ۔

دوسروں کی پرواہ نہ کریں:

اپنے ہر معاملے میں دوسروں کے خیالات کی پرواہ نہ کریں اور نہ ہی یہ سوچیں کہ کوئی کیا کہے گا نہ اس بات کی پرواہ کریں کہ دوسرے لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں یا نہیں۔کیونکہ ایسا کرنے سے آپ ہروقت پریشان اور فکروں میں مبتلا رہیں گے۔

 مزید جانئے :غصے کا مثبت استعمال کرنے کے ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...