مصروف زندگی میں فٹ رہنے کے 8 طریقے

3,272

ہرانسان کا اپنا ایک خاص روٹین ہوتا ہے جس کے مطابق وہ اپنی تمام سرگرمیوں کوسرانجام دیتا ہے۔ تمام لوگوں کے دن زیادہ تر یوں ہی روزمرہ کے کاموں مثلاً گھر،آفس ،کاروباروغیرہ کے کام، بچوں کی دیکھ بھال ،کھانے کی تیاری اورٹی وی موبائل میں گز ر جاتے ہیں ۔
ان سب کاموں میں صحت کا خیال کہیں پیچھے رہ جاتا ہے ۔
صحت مند کون رہنا نہیں چاہتا۔ بیماریاں جب بھی آتی ہے جسمانی تکلیف کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت، اخراجات میں اضافہ اور یہاں تک کے گھر والوں کے لئے بھی مشکلات کا سامان پیدا کر دیتی ہیں ۔
آپ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ صحت مند طرز زندگی (healthy lifestyle) کے لئے آپ کو اپنی مصروف زندگی میں کوئی بڑا ردو بدل کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ چند معمولی باتوں کا خیال رکھ کر ناصرف آپ صحت مند اور فٹ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں ۔

1۔ ہیلتھ کٹ تیار کریں

اسکول ، کالج یا دفتر جانے والے افراد یعنی وہ لوگ جو کسی مصروفیت کی وجہ سے دن کا زیادہ حصہ گھر سے باہر گزارتے ہیں ، انہیں چاہئے کہ اپنے ساتھ یہ بیگ ہر وقت رکھیں۔
اس میں آپ کچھ اسنیکس جیسے کے بیج، خشک میوے اور کوئی پھل وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ تاکہ جب بھی بھوک لگے جنگ فوڈ یا چپس وغیرہ کھانے کے بجائے ایسی چیزوں سے پیٹ بھر لیں ۔
اس کے علاوہ اس کِٹ میں آپ مساج بال، اسنیکرز، اور کودنے والی رسی (jumping rope) بھی رکھ سکتے ہیں ۔ اس طرح آپ کو جب بھی وقت ملے آپ چھوٹی سی جگہ میں بھی ہلکی پھلکی جسمانی کثرت کر سکتے ہیں ۔

2۔چلتے چلتے بات کریں

ایک اصول بنالیں کہ کوئی بھی فون کال بیٹھ کرنہیں سنی جائے گی۔ دن بھرمیں جب کسی سے بھی فون پربات کریںچاہے آفس میں ہوں یا گھرمیں توآپ چہل قدمی (brisk walking) کرناشروع کردیں۔ کچھ اور نہیں تواپنے پاؤں کواوپرنیچےچلاتے رہیں ۔
اگرآپ کے پاس دن بھرمیں پانچ سے دس فون کالز آتے ہیں تواندازے کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کاورک آؤٹ آپ آسانی سے کرلیں گے۔کیلوریز جلانے کایہ سب سے آسان اوکارآمد طریقہ ہے۔

3۔پانی کو مزیدار بنائیں

اس بات سے تو کوئی بھی نا واقف نہیں کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا صحت کے لئے بے حد مفید ہے ۔ لیکن کبھی کبھی صرف پانی پینا تھوڑا بورنگ ہوجاتا ہے ۔
ایسے میں زیادہ پانی پینے کے لئے بوتل میں پانی بھر کر اس میں لیمبو کا عرق ، انناس کے ٹکڑے ، کھیرے کے ٹکڑے،پودینہ یا سونف وغیرہ ڈال سکتے ہیں۔
اس سے نہ صرف پانی کا ذائقہ بہتر ہوگا بلکہ پانی مزید صحت بخش بھی ہو جائے گا ۔

4۔لمبی سانس بھریں

جب آپ ذہنی دباؤ یعنی ڈپریشن محسوس کرنے لگیں توخود کوپھل سے نارمل اور پرُسکون کرنے کے لئے لمبی لمبی سانسیں لیں۔اس سے آپ کی قوت ِ برداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔
آہستہ آہستہ سانس لیں اوراپنے ذہن میں بیس تک گنتی گنیں ۔اس کے بعد سانس باہر نکالیں اوریہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک آپ طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرلیں ۔

سانس لینے کی یہ سادہ سی مشق آپ کو کسی بھی طرح کے اسٹریس سے باہر نکالنے میں انتہائی کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔اسے دن کے وسط میں کرنابہترہے چاہے آپ کہیں بھی موجود ہوں۔

5۔انرجی بار

زیادہ ترپروٹین بارز مصنوعی شکراورآرٹیفیشل فلیوراوراجزاء سے بھرپورہوتی ہیں۔ایسی پروٹین بارز کاانتخاب کریں جوچند صاف،غذائیت سے بھرپور اورقدرتی اجزاء جیسے انڈے کی سفیدی اورمیوہ جات سے تیارکردہ ہوں۔
کوشش کریں اس میں کوئی غیرمعیاری اجزاء شامل نہ ہوجں۔ محض گلوٹین فری،سویافری،ڈیری فری اورشوگرفری کے ٹیگ دیکھ کراستعمال نہ کریں۔

6۔ ورک آؤٹ کبھی بھی کہیں بھی

جب آپ کے پاس وقت بہت ہی کم ہوتوکم از کم د س منٹ کی ورزش ضرور کرلیں۔جس طرح گھڑی کی سوئی تیزی سے چلتی ہے بالکل اسی کے ساتھ چلنے کی آپ بھی کوشش کریں۔
تیس جمپنگ لانجز،بیس کرنچز،پندرہ ایئراسکواٹس،دس پش اپس،پانچ ٹرائسیپس ڈپس کریں اور پھر اسے دہرائیں۔

7۔میٹھے کی طلب

اپنے پاس ہمیشہ ڈارک چاکلیٹ رکھیں ۔جس میں سترفیصد کوکواورچینی یا تو نہ ہو یا پھرنہایت ہی مناسب مقدارمیں ہو۔ یہ کافی اورمیٹھے کی طلب دورکرنے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ اس سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اگرخالی ڈارک چاکلیٹ سے آپ کی میٹھے کی طلب پوری نہ ہوتی ہوتواس کے ساتھ ایک ٹکڑا کھجورآپ لے سکتے ہیں۔یہ اس کے ذائقے کوبہتر بناتا ہے۔ اسے آپ چھوٹے سے ڈیزرٹ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

8۔اسینشل آئل

پرسکون رہنے اور تھکن سے ہونے والے سر درد کو دور کرنےکے لئے چند اہم اسینشل آئل جیسے لیونڈرا ورجرینیم کاتیل اپنے پاس ضروررکھیں۔
آپ چاہے کتنے بھی مصروف یاپریشان کیوں نہ ہوںاس کی خوشبوآپ کوپرسکون رکھتی ہے۔جب آپ کشیدگی کاشکارہوں جیسے دن بھرکام میں مصروف گزراہوتوکیمومائل لوشن چہرے پر لگائیں۔اس سے جلد ہائیڈریٹ اوردماغ پرسکون رہتاہے۔

صحت مند رہنے کے لئے اضافی محنت کی ضرورت نہیں ۔ اس کے لئے محض ایک مثبت طرز ِزندگی اپنانا ہی کافی ہے ۔ اپنے روز مرہ کے معمول کو صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لئے محض تھوڑی سی سمجھ داری ہی درکار ہے۔ اس طرح آپ مہینوں نہیں بلکہ دنوں میںاپنی صحت میں واضح بہتری دیکھیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...