یورین میں پروٹین کی زیادہ مقدار خطرے کا سگنل!

42,287

یورین میں پروٹین کی غیرمعمولی مقدارپاس ہونا(پروٹین یوریا)کوئی معمولی بات نہیں یہ علامت عام طورسے گردے کی بیماری اوردیگرصحت کی  خرابیوں کی سمجھی جاتی ہے۔

گردے اگرصحت مند ہوں، یعنی صحیح طرح سے کام کررہے ہوں تو وہ فلٹرکے ذریعے پروٹین کی غیرمعمولی مقدارپاس ہونے نہیں دیتے۔ گردے کی بیماری کے باعث اگرفلٹر کو نقصان پہنچ جائے تو ایسی صورت میں پروٹین کی اضافی مقدار پاس ہوسکتی ہے۔

urine test

پروٹین یوریا یعنی یورین میں پروٹین کی غیرمعمولی مقدارپاس ہونا جسم میں پروٹین کی اضافی مقدارکی پروڈکشن بھی ہوسکتی ہے۔ پروٹین یوریا گردوں کی بیماری کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہے جسے یورین ٹیسٹ کے ذریعے تشخیص کیا جاسکتا ہے۔اس کے بعد گردوں کی کارکردگی یعنی گردے کتنی اچھی طرح کام کررہے ہیں یہ جانچنے کے لئے خون ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔

مزید جانئے :بچہ دانی نکلوانے سے متعلق چند ضروری معلومات

 علامات کیا ہے ؟

عام طورسے اس کی کوئی خاص علامات نہیں ہیں اگرپروٹین کی زیادہ مقدارپاس ہورہی ہے تویورین کی ظاہری شکل جھاگ دارہوتی ہے۔اسے زیادہ تردیگرعلامات سے منسلک کیاجاتاہے جیسے جسم میں پانی بھرجانے کامرض۔طویل عرصے تک یورین میں پروٹین پاس ہونے کامطلب ہے کہ گردے میں کچھ خرابی ہے یاپیداہورہی ہے۔اگرمندرجہ مسائل درپیش ہوں تو باقاعدہ علاج ضرورکروائیں۔

۱۔یورین میں پروٹین کی بڑی مقدار
۲۔یورین میں بلڈ کے مثبت ٹیسٹ رپورٹ
۳۔ہائی بلڈ پریشر

مزید جانئے :پیٹ کی پتھری کی علامات اور وجوہات

وجوہات کیا ہیں؟

پروٹین یوریا کے دوخطرناک عوامل ہیں:
۱۔ذیابیطس
۲۔ہائی بلڈ پریشر

urine and hypertension

ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشریہ دونوں ایسی بیماریاں ہیں جن سے گردوں کونقصان پہنچ سکتاہے۔جوپروٹین یوریاکاسبب بن سکتاہے۔گردے کی دیگربیماریاں ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرسے تعلق نہیں رکھتی لیکن یورین میں پروٹین پاس کرنے کاذریعہ بن سکتی ہیں۔اس کی دیگروجوہات میں ادویات ،صدمہ یاچوٹ لگنا ،ٹاکسن،انفیکشن اورمدافعتی نظام کی خرابی شامل ہیں۔

جسم میں پروٹین کی بڑھتی ہوئی پیداوار،مثال کے طورپرایک سے زیادہ مییلوما اورامیلوئیڈوسس شامل ہیں۔دیگر عوامل میںموٹاپا،65سال سے زائد عمر،خاندان میں گردے کی بیماری،پریکلیمسیا (دوران حمل ہائی بلڈ پریشراورپروٹین یوریا)شامل ہیں۔

اندازہ کے مطابق کچھ لوگوں کوبیٹھنے سے زیادہ کھڑے ہوکریورین پاس میں پروٹین کی زیادہ شکایت ہوتی ہے۔یہ آرتھواسٹیٹک پروٹین یوریاکے نام سے جاناجاتاہے۔

مزید جانئے :بچے دانی میں گلٹیاں ہونے کی درد ناک علامات

پروٹین یوریا کا علاج

یہ کوئی مخصوص بیماری نہیں ہے اس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں لہٰذا اس کاعلاج اس کی بنیادی وجہ کی شناخت یعنی مکمل تشخیص کے بعدہی ممکن ہوتاہے۔اگراس کاسبب گردے کی بیماری ہے تومکمل علاج ضروری ہے۔اگردائمی گردے کی بیماری کاباقاعدہ علاج نہ کروایاجائے توگردے فیل ہونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔معمولی اورعارضی پروٹین یوریامیں علاج ضروری نہیں ہوتاادویات سے مسئلہ حل ہوجاتاہے۔

ایسے افراد جوذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرکاشکارہیں ان کاباقاعدہ علاج کیاجاتاہے۔تاکہ گردے کوپہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے جوپروٹین یوریاکاسبب بنتاہے۔ یورین میں پروٹین پاس ہونے کے مریض اگرساتھ ہی دل کے امراض میں بھی مبتلاہیں توضروری ہے کہ وہ ہائی بلڈپریشر،کولیسٹرول اوردیگروجوہات جیسے موٹاپااوراسموکنگ سے بچنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ڈاکٹرحضرات پروٹین یوریا کی مسئلے میں وہ غذائیں جن میں پروٹین کی اعلیٰ مقدارپائی جاتی ہے ان کے استعمال میں احتیاط کامشورہ دیتے ہیں۔

مزید جانئے :مڈل ایسٹ جانے والے صحت کے حوالے سے یہ باتیں جان لیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...